ETV Bharat / state

Anjuman Islamia Hall Rent Issue: انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ میں اضافہ سے لوگوں میں ناراضگی

پٹنہ اشوک راج پتھ پر واقع تاریخی عمارت انجمن اسلامیہ کے ہال کی تعمیر نو جلد ہی مکمل ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ اس عمارت کے ہال کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، جس کے خلاف لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ Anjuman Islamia Hall Rent

تاریخی نوتعمیر شدہ عمارت انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ بڑھنے کو لیکر تنازعہ

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 8:05 PM IST

پٹنہ: بہار سنی وقف بورڈ کے ماتحت انجمن اسلامیہ ہال کے ایک ہال کا کرایہ 60 ہزار روپے ہے جب کہ بجلی کے لیے 10 ہزار روپے الگ سے ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح چار ہال کا کرایہ 2 لاکھ چالیس ہزار روپے ہونے سے مقامی لوگ جم کر مخالفت کرتے ہوئے اسے بہار سنی وقف بورڈ کے ذریعے بڑھایا گیا من مانی کرایہ بتا رہے ہیں۔ اس سے قبل قدیم انجمن اسلامیہ ہال دس ہزار روپے میں بک ہوتا تھا جس سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی شادی بیاہ آسانی سے ہوتی تھی۔

انجمن اسلامیہ ہال کے کرایہ میں اضافہ سے لوگوں میں ناراضگی

ایڈوکیٹ آفاق خان نے کہا کہ انجمن اسلامیہ ہال کی تعمیر مقامی لوگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی گئی تھی تاکہ اس عمارت کا استعمال ہر طبقے کے لوگ کر سکیں۔ اس لیے دوسری جگہوں کے مقابلےاس ہال کا کرایہ ہمیشہ سے کم رہا، جس وجہ سے یہاں ہر طرح کی تقریبات، شادیاں اور ملی و مذہبی پروگرام بآسانی ہوتے تھے۔ اس ہال کی خصوصیت تھی کہ یہاں غریب سے غریب اور صاحب ثروت ہر طرح کے لوگ اپنے کام معمولی کرائے پر انجام دے سکتے تھے، درمیان میں جب قدیم عمارت توڑ کر نئی عمارت بننے کی بات سامنے آئی تو اس وقت بھی مقامی لوگوں نے احتجاج کیا تھا تو اس وقت سنی وقف بورڈ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جیسے قدیم عمارت کا کرایہ تھا ویسے ہی نئی عمارت کا کرایہ ہوگا، جب نئی عمارت بن کر تیار ہو گئی اور لوگ جب شادی وغیرہ کے لیے بکنگ کرانے گئے تو ان سے کہا جا رہا ہے کہ صرف ایک ہال کا کرایہ 60 ہزار روپے ہے۔ یہ پوری طرح سے غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کون غریب لاکھوں روپے خرچ کر کے ہال لے سکے گا۔ اس معاملے پر لوگ جلد ہی اقلیتی امور کے وزیر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے ہال کا کرایہ کم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Historic Anjuman-e-Islamia Hall: تاریخی انجمن اسلامیہ ہال اسلامی تشخص کا شاہکار نمونہ

بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ نئی عمارت کی تعمیر میں کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔ آج کے مہنگائی کے دور میں ایک مہینے میں تین لاکھ سے زائد انجمن اسلامیہ ہال کے بجلی کا بل آیا ہے تو کیسے مناسب ہے کہ پہلے کی طرح کرایہ متعین ہو۔ انہوں نے کہا کہ نئے انجمن اسلامیہ ہال ہائی ٹیک انداز کی عالیشان عمارت ہے، اس میں تمام تر سہولیات موجود ہیں، شادی بیاہ کرنے والوں کو اپنے گھر سے کچھ لیکر نہیں آنا ہے صرف ساتھ میں باورچی لائیں، بقیہ ذمہ داری انجمن اسلامیہ ہال کی ہے ،ہم نے سہولت دی ہے کہ جسے ایک ہال کی ضرورت ہے وہ ایک ہال لے، کچھ لوگ عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں، انجمن اسلامیہ ہال کا جو کرایہ ہے وہ تمام طبقات کو ذہن میں رکھتے ہوئے طے کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.