ETV Bharat / state

Dr Farasat Hussain Passes Away معروف ڈاکٹر وسماجی شخصیت ڈاکٹر فراست حسین کا انتقال - بہار کے ضلع گیا کے معروف آرتھوپیٹک سرجن

گیا ضلع کے معروف سرجن ڈاکٹر فراست حسین نے آج داعی اجل کو لبیک کہہ دیا قریب ستر برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ ڈاکٹر فراست حسین ایشیا اسپورٹس میڈیسن کے چیئرمین بھی تھے۔

معروف ڈاکٹر وسماجی شخصیت ڈاکٹر فراست حسین کا انتقال

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 4:22 PM IST

گیا:بہار کے ضلع گیا کے معروف آرتھوپیٹک سرجن اور سماجی رکن ڈاکٹر فراست حسین نے آج داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔انہوں نے آخری سانس قومی دارالحکومت دلی کے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران لی ہے۔ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی ضلع گیا سمیت پوری ریاست میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

ڈاکٹر فراست حسین ملک کے معروف آرتھوپیٹک سرجن کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میڈیسن کے چیئرمین بھی تھے۔ان کے انتقال کی خبر پر ضلع انتظامیہ نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ انہیں ڈاکٹر فراست حسین کے انتقال کی خبر سے دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔

ڈی ایم نے بتایا کہ وہ اسپورٹس میڈیسن کے شعبے میں قومی صدر تھے اور ایشیا کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔ اولمپک، فٹ بال، کبڈی، کھو کھو، ایتھلیٹکس اور دیگر کھیلوں کے میدان میں وہ گیا ضلع میں صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اُنہیں کھیلوں میں بہت دلچسپی تھی اور وہ ہمیشہ کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہوتے تھے ۔

انہوں نے ضلع میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ، ایک عظیم شخصیت سے ضلع گیا محروم ہو گیا ہے ۔ڈاکٹر فراست حسین ضلع انتظامیہ کے ساتھ قدم بہ قدم سماجی خدمت کے کاموں میں مصروف رہتے تھے۔ ان کے انتقال سے گیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ گیا ضلع ان کی طبی اور سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar Madrasa Board New Chairman بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نو منتخب چیئرمین نے عہدہ سنبھالا

واضح ہوکہ قریب ستر برس کی عمر میں ڈاکٹر فراست حسین کا انتقال پر ملال ہوا ہے ، پسماندگان میں اہلیہ پروفیسر ایم این انجم کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں ،بیٹا شادان فراست اور بیٹی ورثا فراست سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ ہیں ، ڈاکٹر فراست حسین بہار کے معروف یتیم خانہ چیرکی کے صدر بھی تھے اور اپنی صدارت میں یتیم خانہ کو انہوں نے بلندیوں تک پُہنچایا ،گاندھی میدان اسٹیڈیم کے سیکریٹری موتی کریمی نے بتایا کہ جنازہ آبائی گھر گیا لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور یہی تدفین عمل میں آئیگی اُنہوں نے بتایا کہ میت دلی سے بذریعہ ہوائی جہاز پٹنہ لائی جائے گی اور پھر وہاں سے بذریعہ سڑک گیا لائی جائے گی کل دس محرم یعنی سنیچر کو گاندھی میدان میں نماز جنازہ دس بجے دن میں ادا کی جائے اور اُسکے بعد سپردخاک بھٹ بگھا قبرستان میں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.