ETV Bharat / state

Pregnant Women Gaya district گیا ضلع میں جانچ مرکز پر حاملہ خواتین کی تعداد میں کمی - Reduction in number of pregnant women at center

گیا میں حاملہ خواتین کو غذائی اجناس دینے پر زور دیا گیا ہے، آج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس حوالہ سے جائزہ بھی لیا اور کہا کہ جن مراکز پر حاملہ خواتین کی تعداد کم ہے۔ وہاں کے علاقوں میں یونیسیف کی مدد سے سروے کرائیں اور حاملہ خواتین کو روٹین چیک اپ کے لیے سینٹر پر بھیجیں۔

Pregnant Women Gaya district
Pregnant Women Gaya district
author img

By

Published : Aug 10, 2023, 3:03 PM IST

گیا: ریاست بہار میں حاملہ خواتین کے لیے ' آسما پائلٹ پروجیکٹ 'کے نام سے ایک اسکیم ہے۔ اس کے تحت ضلع میں آنگن واڑی کو مرکز بنایا گیا ہے اور یہیں پر حاملہ خواتین کو کھانا کھلایا جاتا ہے، ساتھ ہی حمل کے دوران کیے جانے والے کاموں کے تعلق سے جانکاری دی جاتی ہے۔ سینٹر پر خواتین کا روٹین چیک اپ بھی کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی اُنہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر دوائی بھی دی جاتی ہے، لیکن ضلع گیا میں آسما سینٹر پر حاملہ خواتین کی تعداد میں کمی آگئی ہے، اس کو لے کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے محکمہ ضلع گیا کو کئی ضروری ہدایات دی ہے۔ آج اس حوالہ سے ڈی ایم نے محکمۂ صحت کے افسران اور ڈاکٹروں کے ساتھ جائزہ اجلاس بھی کیا اور کہا کہ مانپور، ٹنکپا بلاکس میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ برسات کا موسم ہے اور غریب پسماندہ خواتین کھیتوں میں کاشت کاری کے لیے جاتی ہیں، اُن میں یہ حاملہ خواتین بھی ہوتی ہیں لیکن اب آنگن واڑی کی خادماؤں کو یہ کرنا ہے کہ وہ ان حاملہ خواتین کے گھروں تک جائیں اور انہیں آئی ایف اے کی گولیاں کھلانے کو یقینی بنائیں، گھروں تک پہنچ کر انہیں دوبارہ سے سینٹر پر لانے کے لیے بیدار کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سبھی بلاک کے سینٹر میں کم از کم 80 فیصد حاملہ خواتین کی تعداد پہنچے، ساتھ ہی ان خواتین کی سلسلے وار طریقے سے جانچ ہو۔ جن کے خون کی مقدار ' ہیمو گلوبن ' کم ہو۔ خاص کر اُن خواتین کو جن کا ہیمو گلوبن پانچ یا سات کے درمیان ہو۔

واضح ہو کہ بہار میں حاملہ خواتین کی دیکھ ریکھ کے لیے ونڈر ایپ بھی ہے، زچکی کے دوران شرح اموات میں کمی اور ماں بچے کی صحت و تندرستی کے لیے کئی اسکیموں کا نفاذ ہے۔ جس کے تحت حمل کے چار پانچ مہینے سے ہی دیکھ بھال شروع ہو جاتی ہے، اُنہیں صحت مند غذا دی جاتی ہے۔ جو حاملہ خواتین کے لیے انتہائی ضروری ہوتی ہے، یہ بھی یاد رہے کہ ضلع گیا میں حاملہ خواتین کو غذا کھلانے کے لیے آنگن واڑی سینٹرس قائم کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.