ETV Bharat / state

Devesh Chandra Thakur پٹنہ میں دویش چندر ٹھاکر کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام

پٹنہ میں بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمن دویش چندر ٹھاکر کے اعزاز میں ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ Reception Program in honor of Devesh Chandra Thakur

پٹنہ میں دویش چندر ٹھاکر کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 2:27 PM IST

پٹنہ: بہار قانون ساز کونسل کے نومنتخب چیئرمین دویش چندر ٹھاکر کے اعزاز میں ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں شہر کے معزز دانشوران و سیاست دانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دویش چندر ٹھاکر نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال ٹھیک نہیں ہے، اس بات کو تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ افراد بھی محسوس کررہے ہیں۔ سب کچھ اپنے کنٹرول میں رکھنے کا جو طریقہ ہے وہ جمہوریت کیلئے صحیح نہیں ہے۔ اس سے نہ صرف قومی یکجہتی کا تانا بانا تار تار ہو رہا ہے بلکہ ہمارے جمہوری نظام کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ قومی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کیلئے سبھی کو متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے اردو کو شیریں زبان بتاتے ہوئے نئی نسل کے لیے ایک شعر پڑھا

گمراہ زندگی کو کچھ روشنی تو دے دو

بجھتی ہوئی شمع کو کچھ زندگی تو دے دو

پٹنہ میں دویش چندر ٹھاکر کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام

اس استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ اردو دوستوں کیلئے میرے دل میں بے پناہ محبت ہے، جب میں وزیراعلیٰ تھا تو مدرسہ بورڈ، سنی وقف بورڈ، شیعہ وقف بورڈ وغیرہ کا فنڈ کروڑوں میں کر دیا جو ابتک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیالیس سالہ سیاسی زندگی میں یہی محسوس کیا کہ ہم لوگوں کو ذات برادری سے اوپر اٹھ کر کام کرنا چاہیے۔ آج غریبوں کو انصاف نہیں مل رہا ہے اسی لیے میں کولجئم سسٹم کے خلاف ہوں۔ جوڈیشیل بورڈ بننے سے غریب کا بچہ بھی جج بنے گا اور بے گناہوں کو سزا نہیں ملے گی۔ Reception Program in honor of Devesh Chandra Thakur at Patna

ریاستی وزیر قانون ڈاکٹر شمیم احمد نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے کیلئے اس طرح کے کامیاب پروگرام منعقد کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج نئی نسل کی صحیح تربیت کی ضرورت ہے، انہیں اپنی تہذیب و ثقافت اور بزرگوں کی روایت سے آشنا کرانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان سے واقف ہو سکیں، استقبالیہ تقریب سے سابق وزیر عبدالباری صدیقی، سابق ایم ایل اے نعمت اللہ، سنی وقف بورڈ کے چئیرمین ارشاد اللہ، شعیہ وقف بورڈ کے چئیرمین افضل عباس، ایم ایل سی خالد انور، روزینہ نازش کے نام قابل ذکر ہیں۔ Devesh Chandra Thakur

یہ بھی پڑھیں : Dewesh chandr thakur دویش چندر ٹھاکر بلا مقابلہ بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.