بہار میں ہو رہے اسمبلی انتخابات میں گزشتہ روز راسٹریہ جنتا دل کی امیدوار منی عرف شکتی سنگھ یادو کی ضلع ہلسا اسمبلی سیٹ پر محض 13 ووٹوں سے شکشت ہوگئی، جس کے بعد راسٹریہ جنتا دل کے کارکنان نے ووٹ کی گنتی میں انتظامیہ پر دھاندلی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ بہارشریف کے سوگرا کالج میں جاری ووٹوں کی گنتی کے بعد آر جے ڈی امیدوار کی محض 13 ووٹوں سے شکست کا اعلان کیا گیا ، جس کے بعد پارٹی کارکنان نے سڑک پر احتجاج کرنا شروع کردیا ۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے پاڑتی کارکنان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معاملے کو قابو میں کیا۔