اچانک بارش ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔ گذشتہ دنوں لگاتار ہو رہی دھوپ اور خوشگوار موسم کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑے پہنا کم کر دیا تھا۔
حالانکہ محکمہ موسم نے آج سے چند دنوں قبل الرٹ جاری کرتے ہوئے مارچ کے پہلے ہفتے میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق 'اس بارش سے فصلوں کو فائدہ پہنچے گا۔ دھان مکا کھیتی کرنے والوں کے لئے یہ بارش رحمت کی طرح ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر چھوٹے چھوٹے فصلوں کو اس بارش سے فائدہ ملے گا۔'
جبکہ دوسری جانب بارش اور ٹھنڈی ہوا نے اسکول جانے والے چھوٹے چھوٹے بچوں اور ان کے والدین کو پریشانیوں میں ڈال دیا ہے۔
بارش سے بچنے کے لئے جہاں سڑکوں پر لوگ چھتری، گمچھی و دوسری اشیاء استعمال کرتے ہوئے نظر آئیں وہیں اس بارش نے ایک بار پھر سے لوگوں کو گرم کپڑے پہننے پر مجبور کر دیا ہے۔
ہلکی بارش سے میونسپل کارپوریشن کی قلعی بھی کھلتی نظر آ رہی ہے شہر میں جگہ جگہ پانی اور کچڑے کا انبار نظر آ رہا ہے۔ سب سے بڑا حال سبزی منڈی کا ہے جہاں غلاظت سڑکوں پر ہی پسرا ہوا نظر آ رہا ہے۔