ETV Bharat / state

سیاسی رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر چھاپے ماری - بکسر

ریاست بہار کے ضلع مونگیر میں اے کے 47 برآمد ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔ این آئی اے اور سی آر پی ایف کے ذریعے بکسر اور پٹنہ میں الگ الگ پارٹیوں کے رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔

patna
author img

By

Published : Jun 20, 2019, 5:25 PM IST

Updated : Jun 20, 2019, 5:46 PM IST

سابق رکن اسمبلی اور جے ڈی یو کے رہنما سنیل پانڈے کے بھائی اور سابق ایم ایل سی ہلاس پانڈے کے مختلف مقامات پر واقع مکانوں پر چھاپے ماری جاری ہے۔

سیاسی رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر چھاپے ماری

تفصیلات کے مطابق آج علی الصباح این آئی اے کی ٹیم سنتوش پانڈے کے پٹنہ کے شاستری نگر تھانہ علاقے کے پٹیل نگر میں واقع پانڈے کی رہائش گاہ اور آرہ میں واقع رہائش گاہ پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی گئی۔ ساتھ ہی سنیل پانڈے کے رشتے دار لڈو پانڈے کے مکان پر بھی چھاپے ماری کی خبر ہے۔

واضح رہے کہ جبلپور سی او ڈی سے نکالے گئے 70 سے 80 اے کے 47 میں سے اب تک مونگیر پولیس نے 22 اے کے 47 اور کثیر تعداد میں ہتھیار بنانے کا سامان اور سینکڑوں کارتوس برآمد کیا ہے۔

مونگیر پولیس کے ذریعے گذشتہ آٹھ مہینے میں اے کے 47 معاملے میں ضلع کے مختلف تھانوں میں 8 معاملے درج کرائے جا چکے ہیں۔ جن میں سے ایک معاملے کی جانچ این آئی اے کر رہی ہے۔

اس معاملے میں اب تک پولیس تین درجن لوگوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج چکی ہے اور دو درجن لوگ اب بھی اس معاملے میں فرار ہیں۔

مونگیر پولیس نے اب تک 7 کیسز میں سے 6 کیسز میں فرد جرم دائر کر دیا ہے اور حتمی کیس پر فرد جرم دائر کرنے میں مصروف ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 20, 2019, 5:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.