ETV Bharat / state

گیا کی دو جیلوں میں چھاپہ - نقل و حرکت کو اپنے باہری ساتھیوں سے انجام نہیں دلا سکیں

گیا کے سینٹرل اور سب ڈویژنل جیل میں اعلیٰ حکام کے ذریعے چھاپے ماری کی گئی، حالانکہ اس دوران کسی بھی قسم کی مشکوک اشیاء یا ممنوعہ سامان برآمد نہیں ہوئے ہیں۔

raid in two jails in gaya bihar
گیا کی دو جیلوں میں چھاپہ
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 5:50 PM IST

بہار حکومت کے اعلیٰ حکام کی ہدایات پر گیا کے سینٹرل جیل اور شیر گھاٹی کے سب ڈویژنل جیل کی سختی سے تلاشی لی گئی ہے۔

گیا کی دو جیلوں میں چھاپہ

ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) ابھیشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی راجیو مشرا اور سب ڈویژنل افسران نے پہنچ کر خود چھاپہ ماری کی۔ حالانکہ جیل مینو کے مخالف سامان برآمد نہیں ہوئے ہیں۔

ڈی ایم ابھیشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ جیلوں میں چھاپے ماری ضروری ہے۔ آج ان کی قیادت میں چھاپے ماری کی گئی۔ کچھ سامان برآمد نہیں ہوئے ہیں سوائے تمباکو وغیرہ کو چھوڑ کر۔

raid in two jails in gaya bihar
ڈی ایم ابھیشیک کمار سنگھ

انہوں نے کہا کہ جیل کے انتظامات اور سیکیورٹی میں تعینات افسران اور ملازمین سے بھی فڈبیک لی گئی ہے۔ جیل میں قید ملزمین اور مجرمین کی تلاشی وقتاً فوقتاً لینا بے حد ضروری ہے۔ آئندہ بھی اس طرح کے چھاپے ماری جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اخترالایمان کے اعتراض پر بی جے پی کا رد عمل

اس سلسلے میں ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ گیا سینٹرل جیل کئی معنوں میں اہم ہے۔ ریاست جھارکھنڈ سے متصل ضلع ہونے کی وجہ سے مزید مستعدی برتی جاتی ہے تاکہ یہاں بند نکسلی و بدمعاش کسی طرح کی نقل و حرکت کو اپنے باہری ساتھیوں سے انجام نہیں دلا سکیں۔

واضح رہے کہ ضلع پولیس کے مطابق گیا سینٹرل جیل اور شیر گھاٹی سب ڈویژنل جیل میں درجنوں خونخوار نکسلی بند ہیں۔ اس کے علاوہ کئی شاطر بدمعاش بھی یہاں قید ہیں۔ اسی کو لیکر ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس کی طرف سے جیل کی سختی کے ساتھ جانچ کی جاتی ہے، حالانکہ آج چھاپے ماری ریاستی حکومت کے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.