ETV Bharat / state

بہار انتخابات 2020: تیسرے مرحلے کے لیے راہل گاندھی کی انتخابی ریلی

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 9:25 AM IST

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی آج بہار کے مدھیہ پورہ اور ارریہ ضلع میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی بدھ کے روز 12 بجے مدھیہ پورہ میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد راہل گاندھی دوپہر ڈھائی بجے ارریہ میں اپنی آخری ریلی سے خطاب کریں گے۔

تیسرے مرحلے کے لیے راہل گاندھی کی انتخابی ریلی

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل کل مکمل ہو گیا ہے۔ وہیں تیسرے مرحلے کے لیے کانگریس کے رہنماء بدھ کے روز بہار میں انتخابی ریلیاں کریں گے۔ اس دوران راہل گاندھی دو ریلیوں سے خطاب کر کے عظیم اتحاد کے امیدواروں کے لیے ووٹ مانگیں گے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بہار کے ضلع مدھیہ پورہ اور ارریہ میں دو انتخابی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی بدھ کے روز یعنی آج 12 بجے مدھیہ پورہ کے بہاری گنج اسمبلی حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر ڈھائی بجے ارریہ کے آزاد اکیڈمی اسکول، اسپتال روڈ اٹاری میں راہل گاندھی اپنی آخری ریلی سے خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی نے منگل کے روز کٹیہار کے کوٹھا میں انتخابی تشہیر کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی نتیش کمار کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان دونوں نے مل کر بہار کو لوٹا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بہار کے لوگوں نے تبدیلی کا عہد کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ بہار میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ اس دوران کہیں بھی کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعات نہیں ہوئے ہیں۔ انتخابی تشہیر بھی پرامن طریقے سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس دوران کل 54.05 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ ووٹنگ مظفرپور اور سب سے کم ووٹنگ پٹنہ میں ہوئی ہے۔ اب آخری اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل 7 نومبر کو ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.