ETV Bharat / state

سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ کا انتقال

سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ جنتادل کے سابق سینئر رہنما رگھونش پرساد سنگھ کا آج دہلی ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے۔

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 12:12 PM IST

Updated : Sep 13, 2020, 1:24 PM IST

آر جے ڈی کے سابق سینیر رہنما رگھونش پرساد کا انتقال

دیہی ترقی کے سابق مرکزی وزیر اور بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق قومی نائب صدر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ کا آج دہلی کے آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ (ایمس) میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔وہ 74 برس کے تھے۔

خاندانی ذرائع نے نئیں دہلی میں بتایا کہ کہ پھیپھڑے کے انفیکشن میں مبتلا ڈاکٹر سنگھ کو ابھی حال ہی میں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا تھا،جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔ اس سے پہلے کورونا متاثر ہونے پر انہیں پٹنہ ایمس میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے بعد وہ ٹھیک ہوگئے تھے۔بعد میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے لواحقین میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

Last Updated : Sep 13, 2020, 1:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.