ETV Bharat / state

'اچھا شہری ہونے کا فرض ادا کریں' - گیا بہار

ریاست بہار کے ضلع گیا میں 'قومی اتحاد مورچہ' کی جانب سے ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا۔

'ہر ایک اچھا شہری ہونےکافرض نبھائے'
author img

By

Published : Nov 3, 2019, 11:43 PM IST

اس میں حالاتِ حاضرہ پر غوروخوض کرنے کے ساتھ ساتھ 'قومی اتحاد مورچہ' کے دائرہ کو بڑھانے پرزور دیا گیا ہے۔

'ہر ایک اچھا شہری ہونےکافرض نبھائے'
'ہر ایک اچھا شہری ہونےکافرض نبھائے'

قومی اتحاد مورچہ کے ذمہ داران نے کہا کہ 'موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہوں اور ملک کی خوشحالی وترقی اور آپسی بھائی چارہ اور پرامن فضا کو برقرار رکھنے میں اپنا ہرممکن تعاون پیش کریں، ہم میں سے ہر ایک اچھا شہری ہونے کا فرض نبھائے۔'

کارکنان نے مزید کہا کہ کسی طرح کی افواہوں پر ہرگز دھیان نہیں دیں، موجودہ حالات کاسامنہ دانشمندی کے ساتھ کریں۔

ذمہ داران نے بتایا کہ مورچہ کے اہم مقاصد میں ایک یہ بھی ہے کہ ملک کی خوشگوار فضاء برقرار رکھنے میں اپنی سطح سے ہرممکن کوشش کی جائےگی۔

ملک کی سالمیت اور گنگا جمنی تہذیب کو بچانے میں سب کی حصہ داری ہونی چاہئے ۔نشست کی صدارت حسن خان نے اداکی۔

'ہر ایک اچھا شہری ہونےکافرض نبھائے'
'ہر ایک اچھا شہری ہونےکافرض نبھائے'
حسن خان نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہاکہ غریب، بے سہارا اور مظلوموں کی مدد ہرممکن ہونی چاہئے، مورچہ کی ممبرسازی اور مورچہ کے فروغ پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر گیارہ رکنی کمیٹی کی تشکیل بھی کی گئی۔نشست میں قومی اتحاد مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد مختار خان نے کہاکہ مورچہ کے قومی صدر مولاناغلام رسول بلیاوی کی ایک کوشش ہے کہ ملی مسائل بلاتفریق مسلک ومشرب حل کیاجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے بچوں کے درمیان تعلیمی رجحان پیدا کرنے اور جو معاشی کمزوری کی وجہ سے درمیان تعلیم چھوڑدیتے ہیں۔ ان کی آگے کی تعلیم پر بھی کام ہو، مورچہ اپنے مقاصد کو لیکر آگے بڑھ رہا ہے اور کامیابی بھی مل رہی ہے۔

اس موقع پر ضلع سکریٹری ڈاکٹر ہدایت اللہ ،مولاناوسیم کے علاوہ درجنوں افراد موجود تھے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں اتوار کو قومی اتحاد مورچہ کی نشست منعقد ہوئی ۔جس میں حالات حاضرہ پر غوروخوض کرنے کے ساتھ ساتھ مورچہ کے دائرہ کو بڑھانے پرزور دیاگیا Body:نشست میں مورچہ کے ارکین نے زوردیا کہ موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہوں اورملک کی خوشحالی وترقی اور آپسی بھائی چارہ اور پرامن فضاء کو برقراررکھنے میں اپنا ہرممکن تعاون پیش کریں ،ہم ایک اچھے شہری ہونے کافرض نبھائیں ، کسی طرح کی افواہوں پر ہرگز دھیان نہیں دیں ، موجودہ حالات کاسامنہ دانشمندی کے ساتھ کریں ، مورچہ کے اہم مقاصد میں ایک یہ بھی ہے کہ ملک کی خوشگوار فضاء برقرار رکھنے میں اپنی سطح سے ہرممکن کوشش کی جائیگی ، ملک کی سالمیت اور گنگا جمنی تہذیب کو بچانے میں سب کی حصہ داری ہونی چاہئے ۔نشست کی صدارت ضلع صدر حسن خان نے اداکیConclusion:ضلع صدر حسن خان نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہاکہ غریب ، بے سہارا اور مظلوموں کی مدد ہرممکن ہونی چاہئے ، مورچہ کی ممبرسازی اور مورچہ کے فروغ پر بھی زور دیا۔اس موقع پر گیارہ رکنی کمیٹی کی تشکیل بھی کی گئی ۔نشست میں قومی اتحاد مورچہ کے صوبائی جنرل سکریٹری محمد مختار خان نے کہاکہ مورچہ کے قومی صدر مولاناغلام رسول بلیاوی کی ایک کوشش ہے کہ ملی مسائل بلاتفریق مسلک ومشرب حل کیاجائے ، معاشرے کے بچوں کے درمیان تعلیمی رجحان پیدا کرنے اور جو معاشی کمزوری کی وجہ سے درمیان تعلیم چھوڑدیتے ہیں انکی آگے کی تعلیم پر بھی کام ہو ، مورچہ اپنے مقاصد کو لیکر آگے بڑھ رہاہے اور کامیابی بھی مل رہی ہے ، اس موقع پر ضلع سکریٹری ڈاکٹر ہدایت اللہ ، مولاناوسیم کے علاوہ درجنوں افراد موجود تھے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.