ETV Bharat / state

پورنیہ: تیجسوی اور تیج پرتاپ کے خلاف ایف آئی آر درج - shakti malik murder case

ریاست بہار میں پورنیہ ضلع کے کیہاٹ تھانہ میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے باغی رہنما شکتی ملک کے قتل کے معاملے میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو اور ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو سمیت چھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

bihar
bihar
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 5:32 AM IST

آر جے ڈی کے باغی رہنما شکتی ملک کی بیوی نے اتوار کو کیہاٹ تھانہ میں آر جے ڈی اور حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو، ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو کے علاوہ انل کمار سادھو، منوج پاسوان، کالو پاسوان اور سنیتا دیوی سمیت تین نامعلوم شوٹرز کے خلاف قتل کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

مَلِک کی مرغی فارم روڈ واقع رہائش گاہ پر اتوار کی صبح تین نقاب پوشوں نے یکِ بعد دیگرے گولی باری شروع کر دی۔ اس دوران ملک کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ مزاحمت کرنے پر ان کی اہلیہ کے ساتھ بھی مار پیٹ کی گئی۔ اس کے بعد سبھی مجرم موقع سے فرار ہوگئے۔

ہلاک شدہ شکتی ملک کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ شکتی ملک ارریہ کے رانی گنج سے اسمبلی الیکشن لڑنے والا تھا۔ اس لیے آر جے ڈی نے اسے راستے سے ہٹا دیا۔ ملک سنہ 2019 میں آر جے ڈی میں شامل ہوا تھا۔ اس کے بعد پارٹی نے اسے ایس سی ایس ٹی یونٹ کا ریاستی صدر بنا دیا تھا۔ چند روز قبل ہی شکتی ملک نے تیجسوی یادو پر رانی گنج کی محفوظ سیٹ سے ٹکٹ دینے کے لیے 50 لاکھ روپے مانگنے کا الزام عائد کیا تھا۔

پورنیہ کے ایس پی وشال شرما نے بتایا کہ شکتی ملک کے قتل کے معاملے میں تیجسوی، تیج پرتاپ سمیت 6 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.