ETV Bharat / state

GMC By elections گیا میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم شروع - امیدوار موہن شریواستو

گیا میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب میں تشہیری مہم نے زورپکڑ لیا ہے۔ نیو کریم گنج میں انتخابی جلسہ ہوا جس میں امیدوار وسابق ڈپٹی میئر نے اپنے حق میں ووٹ مانگا۔

GMC By elections
GMC By elections
author img

By

Published : May 29, 2023, 1:58 PM IST

گیا میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم شروع

گیا: بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن کے مسلم اکثریتی وارڈر '26 نیو کریم گنج' میں ضمنی انتخاب کی گہما گہمی اور تشہیری مہم عروج پر ہے۔ یوں تو اس وارڈ میں ضمنی انتخاب ہے تاہم پورے شہر کی نگاہیں یہاں مرکوز ہیں کیونکہ یہاں سے سابق ڈپٹی میئر اکھوری اومکارناتھ عرف موہن شریواستو بھی امیدوار ہیں۔ جس کی وجہ سے اس انتخاب میں نہ صرف ان کے حامی پرجوش ہیں بلکہ ان کے حریفوں کی ایک بڑی جماعت بھی ان کی مخالفت میں متحرک ہے، برسوں بعد یہاں نیو کریم گنج میں زبردست طریقے سے انتخابی گہماگہمی نظر آرہی ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ قبل جب میونسپل کارپوریشن کا انتخاب ہوا تو یہاں وارڈ میں انتخاب کو لیکر کوئی خاص سرگرمی نہیں تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہاں سے بلا مقابلہ ابرار احمد عرف بھولا میاں منتخب ہوگئے تھے لیکن جیسے ہی ابرار احمد نے استعفیٰ پیش کرکے یہاں سے سابق ڈپٹی میئر کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا وارڈ سمیت پورے شہر میں سیاسی گہماگہمی بڑھ گئی۔

اب جب کہ 9 جون کو انتخاب ہونا ہے تو اس صورت میں یہاں دیر رات تک نیو کریم گنج کی گلیوں میں انتخابی جلسے اور عوامی رابطے کا دور جاری ہے۔ نیو کریم گنج کے 3 نمبر گلی میں ایک عوامی جلسہ امیدوار اکھوری اومکارناتھ عرف موہن شریواستو کی حمایت میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگ جلسہ گاہ میں موجود نظر آئے۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا ادریس القادری نے کی اور انہوں نے اس دوران وارڈ کے انتخاب پر تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ جب کہ اس موقع پر سابق وارڈ کونسلر ابرار احمد عرف بھولا میاں جنہوں نے وارڈ سے استعفی دے کر موہن شریواستو کو امیدوار بنایا ہے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کی ترقی اور صاف ستھرا بنانے کے لیے سابق ڈپٹی میئر کو امیدوار بنایا ہے اور انہی کے لیے انہوں نے استعفیٰ پیش کیا تھا یہ ایک بہترین مثال پوری ریاست کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مذہبی منافرت کے وقت میں ہندو مسلم ایکتا کی مثال پیش کی ہے ایک ایسے وارڈ سے ہندو امیدوار کو کھڑا کیا ہے جو مسلم اکثریتی وارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے وقت میں چاہے جو کہا جائے لیکن آج بھی سماجی اور ترقی پسند انصاف پسند شخص کے لیے لوگ متحد ہوتے ہیں اور اس میں کوئی تفریق نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے استعفیٰ دینے کے پیچھے مقصد واضح کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ماہ انتخاب ہوچکا ہے۔ نگم میں 53 وارڈ ہیں ابھی 51 کونسلر ہیں۔ کسی سے پوچھ لیں ان کے وارڈ میں ایک بھی کام ہوا ہے کیونکہ موہن شریواستو کے نہیں رہنے کی وجہ سے افسر سے لے کر اہلکار تک کا من مانی والا رویہ ہوگیا ہے جب کہ اس موقع پر امیدوار موہن شریواستو نے اپنے انتخابی ایجنڈے گنواتے ہوئے کہا کہ وہ بلا تفریق کام کرتے ہیں جب وہ جیت جائیں گے تو یہاں وارڈ کو مثالی وارڈ بنایا جائے گا جب کہ اس موقع پر کامریڈ نہال احمد، آمو ملک وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ واضح ہو کہ نو جون کو گیا میونسپل کارپوریشن کے دو وارڈوں میں انتخاب ہونا ہے یہاں نیو کریم گنج وارڈ سے موہن شریواستو کے علاوہ تین امیدوار ہیں جس میں ایک آصف احسن، اسد پرویز اور ریاض احمد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.