دربھنگہ: ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کی متعدد تحصیلوں پر جمعرات کے دن غریب، مزدور اور بے سہار لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی تنظیم کھیگرامس کے ذمہ داروں اور ارکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہیے کہ غریبوں اور دلتوں کے بجلی بلوں کو معاف کر کے انہیں مفت میں 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرے۔
اس موقعے پر کھیگرامس کے لیڈروں نے کہا کہ بہار حکومت غریبوں کی مدد کرنے کے بجائے انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بہار کے اندر ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین ہے، لیکن آج غریبوں کو سرکاری زمین سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ پورے بہار میں سروے مہم چلا کر ہاؤسنگ سے متعلق قانون بنایا جائے، حکومت کو چاہیے کہ تمام بے گھر افراد کو رہنے کے لیے زمین مہیا کرائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی ریاستی حکومتوں کی جانب سے غریبوں کو 200 یونٹ بجلی بل معاف ہے، لیکن بہار کی حکومت بجلی معاف کرنے کے بجائے غریبوں پر اسمارٹ میٹر تھوپ رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام غریبوں کا 200 یونٹ بجلی کا بل معاف کیا جائے۔ بیواؤں، معذوروں کو 3000 روپے پنشن دی جائے اور منریگا میں 200 دن کام دیا جائے اور کام کی جگہ پر 600 روپے اجرت کی ادائیگی کی جائے۔
مزید پڑھیں: دربھنگہ: پولیس کی کارروائی کے خلاف خواتین کا احتجاج
دربھنگہ میں کھیگرامس کے ضلع صدر ستیہ نارائن، بہادر پور میں ونود کمار سنگھ، سنتوش یادو، علی محمد، حیا گھاٹ میں انوپم کماری، بہیڑی میں ابھیشیک کمار، رام ولاس منڈل، جالے میں للن پاسوان، شیو چندر پاسوان، گورابورام میں منوج یادو، منی گاچھی میں ٹنٹن منڈل، سنگھواڑہ میں سریندر پاسوان، دیویندر چودھری، بیرول میں بیدیا ناتھ یادو، ہنومان نگر میں پپو پاسوان، اندو دیوی، پونم دیوی، شمبھو پاسوان، لکشمی دیوی، شوکت علی، علی داو اشوک رام، صدر میں پپو پاسوان، شنچیری دیوی، سوری نارائن شرما کی قیادت میں یہ احتجاج کیا گیا۔