ETV Bharat / state

جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج - مرکزی حکومت کے جانب سے مزدوروں کے لئے کوئی نظم

جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان نے ارریہ صدر ہسپتال کے صدر دروازے پر ہاتھوں میں تختی لے کر بہار مزدور سنگھرس مارچ کے بینر تلے مظاہرہ کیا.ان کا کہنا تھا کہ جب دوسرے ریاست میں پھنسے مزدور گھر واپس نہیں آ جاتے تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج
جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج
author img

By

Published : May 12, 2020, 10:14 PM IST

ارریہ: گزشتہ کئی روز سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کے سبب ملک کے الگ الگ ریاستوں میں مزدور پھنسے ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر تمام کاروبار بند ہیں۔ جس کی وجہ سے مزدور بحران کے شکار ہیں۔ ان کے پاس جو راشن پانی تھا وہ سب ختم ہو چکا ہے، ایسے وقت میں مزدوروں کا باہر رہنا اب خطرے سے خالی نہیں ہے.

اس سلسلے میں آج جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان نے ارریہ صدر ہسپتال کے صدر دروازے پر ہاتھوں میں تختی لے کر بہار مزدور سنگھرش مارچ کے بینر تلے مظاہرہ کیا.

جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر امتیاز انیس عرف لڈو نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب بہار کا مزدور بھائی دلی ممبئی بنگلورو حیدرآباد جیسے شہروں سے پیدل آنے کو مجبور ہیں، کئی مزدور بھائیوں کی راستے میں ہی موت ہو گئی تو کئی نیم مردہ ہسپتالوں میں بھرتی ہیں. مرکزی حکومت آخر ان مزدوروں کو ان کے وطن بھیجنے کا صحیح نظم کیوں نہیں کر پا رہی ہے. انہیں کیوں سڑکوں پر مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے.

امتیاز انیس نے یہ بھی کہا کہ ابھی حالیہ دنوں میں ممبئی سے پیدل یوپی جا رہے مزدوروں کی جو دردناک موت ہوئی ہے اس نے سب کو پریشان کر دیا ہے، امیروں کے لئے تو اے سی ٹرین چلائی جا رہی ہے۔ مگر غریبوں کے لئے کوئی نظم نہیں ہے، نتیش حکومت بھی اپنے بہاری بھائیوں کو اپنے وطن لانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی مہم تب تک جاری رہے گی جب تک بہار کا ایک ایک مزدور اپنے گھر نہیں پہنچ جاتا، سیمانچل خطہ سے بھی بڑی تعداد میں غریب مزدور روزگار کی تلاش میں باہر جاتے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ جو مزدور واپس لوٹ رہے ہیں۔ انہیں حکومت اپنے گھروں میں ہی روزگار دے تاکہ انہیں باہر نہ جانا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.