مظاہرے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف طلباء نے نعرے بازی کی ۔مارچ گیاکالج سے نکل کر اہم راستوں سے ہوتے ہوئے ٹاورچوک پرپہنچ کراختتام ہوا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ 'مرکزکی حکومت مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے سزا دلواتی تو جنسی زیادتی اور قتل جیسی خوفناک واردات پیش نہیں آتی، ریاست ہی نہیں ملکی سطح پرجنگل راج قائم ہوگیا ہے۔'
آل انڈیا اسٹوڈنٹز فیڈریشن کے سکریٹری منی کمار نے کہاکہ 'لاء اینڈآرڈر کی بگڑتی صورتحال کا معاملہ صرف ضلع سطح یا ریاستی سطح کا نہیں بلکہ ملکی سطح کا ہو گیا ہے۔قتل، جنسی زیادتی، لوٹ اور دیگر خوفناک مجرمانہ واقعات مودی اور نتیش حکومت میں عام بات ہوچکی ہے۔'
انہوں نے کہا 'ریاستی سطح پر دیکھیں تو گیا، نوادہ، جہان آباد، بکسر اور دیگر ضلع میں خوفناک وارداتیں پیش آئی ہیں تاہم کاروائی کامعاملہ صفر ہے۔'
کمار جتیندر نے بتایا کہ 'اس مارچ کے ذریعے سبھی دوکانداروں سے بیٹیوں، بہنوں کی عزت وآبرو کی خاطر مجرموں کوسزا دلوانے کی مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔'