مدھے پورہ میں گذشتہ کئی ماہ سے ضلع میں مسلسل کی جا رہی بجلی کٹوتی کے خلاف آج محکمہ بجلی دفتر کے صدر دروازے پر جن ادھیکار پارٹی طلباء یونین کے کارکنان نے مظاہرہ کیا نیز محکمہ بجلی کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔
اس مو قع پر جن ادھیکار پارٹی کی ضلع صدر موہن منڈل اور پارٹی کے سینیئر رہنما رویندر یادو نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ سے مسلسل ضلع کے لوگ بجلی کی آںکھ مچولی سے پریشان ہیں اور عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے آج ہم محکمہ بجلی کے خلاف مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر جلد ہی بجلی کی فراہمی میں سدھار نہیں ہوا تو جن ادھیکار پارٹی محکمہ کے خلاف بڑے مہم کا آغار کر دیں گے۔
جن ادھیکار پارٹی طلبا یونین کے ضلع صدر روشن کمار و نائب صدر رام پرویش کمار مطالبہ کیا کہ مدھے پورہ میں 24 گھنٹے بجلی مہیا کرائی جائے نیز جہاں جہاں بجلی کے تار لٹک رہے ہیں انہیں فوراً درست کیا جائے۔