احتجاجی مظاہرہ میں تقریباً ایک لاکھ لوگ موجود تھے اور اس پرامن احتجاجی جلوس میں سبھی لوگ اپنے ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لہرا رہے تھے۔
مظاہرین نے آئین کے تحفظ کا پیغام دینے والے بیانرس ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔ شاہنگی میدان میں منعقد ہوئے مظاہرہ میں مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں نے خطاب کیا۔
جمعیت علمائے ہند کے مولانا عطاو الرحمن، مولانا اسجد ناظری، درگاہ شہبازیہ کے جانشین پیر شاہ، دمڑیا کے جانشین اور کانگریس کے ضلع صدر مولانا سجاد، سماجی کارکن رینکو یادو، بھیم آرمی کے ضلع صدر سی پی ایم، سی پی آئی کے نمائندوں نے بھی اس احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔
اس موقع پر مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے متنازعہ شہریت قانون کو غیرآئینی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندو یا مسلمان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کا تحفظ ضروری ہے۔