ETV Bharat / state

بھاگلپور: دہلی تشدد کے خلاف اپواس - بہار نیوز

ریاست بہار کے بھاگلپور میں دہلی میں ہوئے فسادات کے خلاف "ہم بھارت کے لوگ" کے بینر تلے اسٹیشن چوک پر یک روزہ اپواس رکھا گیا۔

دہلی تشدد کے خلاف اپواس
دہلی تشدد کے خلاف اپواس
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 8:45 PM IST

اس اپواس کا مقصد لوگوں میں یہ پیغام دینا تھا کہ ملک کے دارالحکومت دہلی میں جس طرح سے پولیس کی ملی بھگت سے فسادات کو انجام دیا گیا اور ایک خاص فرقے کو نشانہ بنایا گیا۔ وہ بھارت جیسے سیکولر ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ ان لوگوں نے دہلی فسادات کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

دیکھیں ویڈیو

اس اپواس میں تلکا مانجھی یونیورسٹی کے پروفیسر ارجن پرساد بھی شامل ہوئے۔ حالانکہ اس اپواس میں تعداد انتہائی کم تھی، اس بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ تعداد کم ہونے سے کاز کمزور نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کا حلف لے کر اقتدار میں بیٹھے ہیں لیکن اسی آئین کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ اور اقتدار میں بیٹھے بی جے پی کے لوگ جس طرح کی زبان کا استعمال کر رہے ہیں وہ واقعی شرمناک ہے۔

اس موقع پر خدائی خدمت گار کے صدر محمد شہبازعالم اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ ان لوگوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفی کا مطالبہ کیا اور فساد بھڑکانے والے بی جے پی لیڈروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1989 میں ہوئے بھاگلپور فسادات کا وحشتناک منظر بھی دیکھا ہے، اس لئے ضرورت اس بات کی ہے سماج میں ایسے ماحول نہ بننے دیں جس میں نقصان عام لوگوں کا ہوتا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ دہلی میں ہوئے فسادات میں بھاگلپور کے رحیم اللہ اور محمد مقصود بھی مارے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.