گذشتہ شب جب پوری دنیا سال 2019 کے سال 2020 میں داخل ہونے کاجشن منارہی تھی اس وقت سخت سردی کے عالم میں شہری ترمیمی ایکٹ و قومی آبادی رجسٹر کی مخالفت میں آزادی- آزادی کانعرہ لگا رہے تھے۔
ریاست بہار کے ضلع گیا میں غیر معینہ دھرنا میں مظاہرین نے سال نو کاجشن تو نہیں منایا تاہم مختلف انداز سے دھرنے کا رنگ بدل دیا ۔
پہلے وطن پرستی پر گیت سنی ، پھر 'کالے قانون سے چاہئے آزادی ' کے نعرے سے گیا کی فضاء کو گونجنے پر مجبور کردیا ۔
بارہ بجتے ہی آئین کاحلف اٹھایاگیا ، اس کے بعد تسلسل سے آزادی کے نعرے لگے ، غیرمعینہ دھرنے میں نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ شہرگیا کے شانتی باغ محلے میں غیرمعینہ دھرنا جاری ہے ۔
دھرنے میں سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت ضلع کے ہرطبقے کے لوگ شریک ہوکر مرکزی حکومت پر ناراضگی اور مخالفت درج کرارہے ہیں۔