ETV Bharat / state

Protest Against Agnipath Recruitment Scheme: گیا میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج - اگنی پتھ کے خلاف گیا میں نوجوان سڑک پر اترے

ریاست بہار کے ضلع گیا میں "اگنی پتھ" اسکیم کے خلاف ہنگامہ ہوا ہے۔ فوج میں بھرتی کی تیاری کرنے والے امیدوار سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور سڑک جام کرنے کے ساتھ ٹرینوں کی آمد و رفت کو بھی متاثر کیا ہے۔ ضلع کے بارہ چٹی میں رکن پارلیمنٹ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے بات کی ہے Young People Took to The Streets Against Agnipath in Gaya۔

Protest Against Agnipath Recruitment Scheme

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 5:24 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں فوج میں بھرتی کیلئے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف زبردست احتجاج جاری ہے، حالانکہ یہ احتجاج شہر گیا میں نہیں بلکہ ضلع کے سب ڈویزن اور بلاک سطح پر ہو رہا ہے۔ گیا کے بیلا چاکند، بارہ چٹی میں تحریک کار طلبہ نے سڑکوں پر اتر کر گھنٹوں تک احتجاج کیا جس کی وجہ سے قومی و ریاستی شاہراہیں گھنٹوں جام رہیں Fire was set in Gaya against Agnipath۔

ویڈیو دیکھیے۔

بیلاگنج میں ٹرین کی آمد و رفت کو بھی متاثر کیا گیا۔ کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچانے کی اطلاع ہے۔ ضلع ہیڈ کوارٹر سے قریب چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بارہ چٹی میں جی ٹی روڈ کو جام کردیا گیا یہاں ہنگامہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی رکن پارلیمنٹ وجے کمار مانجھی پہنچے اور مشتعل نوجوانوں سے بات کی۔

مظاہرین نے رکن پارلیمان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے وہ فوج میں بھرتی کے لیے تیاری کر رہے تھے، گزشتہ دو برسوں سے کورونا کا حوالہ دے کر بھرتی روکی گئی لیکن اب ایک نئی اسکیم لاکر ہمارے مستقبل کو خراب کیا جارہا ہے۔ اس طرح کی اسکیم سے ملک کو بھی خطرہ لاحق ہوگا اس سے مسلح افواج کی صلاحیت میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ضلع گیا میں کل سے ہی احتجاج و مظاہرہ ہورہا ہے۔ کل گذشتہ شام کو مانپور کے بھسنڈا میں سڑک جام کیا گیا تھا۔ یہاں حالات کو بے قابو ہوتے دیکھ کر بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی۔ ضلع گیا کا احتجاج اس لیے بھی بڑا اور اہم ہے کیونکہ یہاں فوج کا پری کمیشن تیسرا بڑا سینٹر واقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.