ETV Bharat / state

اگنی پتھ اسکیم پر بہار میں ہنگامہ، مظاہرین نے ٹرین کو آگ لگائی - طلباء نے ٹرین کو آگ لگائی

فوج میں محض چار سال کے لیے بھرتی کی 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف بہار میں طلباء بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہے ہیں، اس دوران طلباء نے ٹرین کو آگ بھی لگا دی۔ Protest Against Agnipath Recruitment Scheme

اگنی پتھ اسکیم پر بہار میں ہنگامہ
اگنی پتھ اسکیم پر بہار میں ہنگامہ
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 1:14 PM IST

بکسر(بہار): بھارتی فوج میں 'اگنی پتھ بھرتی اسکیم' کے خلاف احتجاج میں آج دوسرے دن بھی ہزاروں طلباء ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لے کر ریلوے ٹریک پر اترے ہیں۔ بہار کے ڈومراؤں اسٹیشن پر نوجوانوں کے ہجوم نے ٹرین کو آگ لگا دی۔ یہ طلباء مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی اس اسکیم کو لے کر بہار میں ہر طرف ہنگامہ برپا ہے۔ بھارتی فوج کی 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف بہار کے شہر بکسر میں نوجوانوں نے ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا۔ ڈمراؤں اسٹیشن پر مشتعل نوجوانوں کے ہجوم نے ریلوے ٹریک کو جام کیا اور ایک ٹرین کو آگ لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ فوج میں نوجوانوں کی بھرتی کے لیے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بہار میں دوسرے دن بھی احتجاج جاری ہے۔

بکسر میں آج بھی مظاہرہ: آج صبح نکلنے والے ہزاروں طلباء ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ طلباء شہر کے جیوتی چوک، اسٹیشن روڈ کو جام کرکے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔ طلباء نے اپ اور ڈاؤن لائنوں میں بھی خلل ڈالا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے گیا، بکسر، نوادہ اور جہان آباد میں طلباء اب بھی کافی ناراض ہیں اور ریلوے لائن پر پہنچ کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ Agnipath Recruitment Scheme

ہاتھوں میں ترنگا لے کر ریلوے ٹریک پر اترے طلباء: آپ کو بتا دیں کہ بدھ کو بھی بکسر میں طلباء نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر ہنگامہ کیا تھا۔ تاہم پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹا دیا تھا لیکن آج پھر بکسر میں طلباء ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لے کر ریلوے ٹریک پر اترے ہیں۔ ہزاروں طلباء مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ حالات کو دیکھتے ہوئے جی آر پی اور آر پی ایف کی پولیس نے محاذ سنبھال لیا ہے۔ احتجاج کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ 4 سال کے لیے سے فوج میں بھرتی کیا جانا روزگار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

کیا کہتے ہیں طلبہ: طلباء کا کہنا ہے کہ اگر کسی ایم ایل اے کو پانچ سال کا موقع ملتا ہے تو پھر انہیں چار سال کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج میں طلباء نے آرہ میں ریلوے ٹریک کو بھی بلاک کر دیا ہے۔ طلباء مرکزی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ سڑک سے لے کر ریلوے ٹریک تک طلباء کا شدید احتجاج جاری ہے اور ٹرینوں میں آگ زنی کی واردات بھی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.