ETV Bharat / state

Promotion Money for Female Students: انٹر فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والی طالبات کے لیے پرموشن رقم - ضلع اقلیتی فلاح کے افسر جتندر کمار

انٹرمیڈیٹ 2022 کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والی 1754 طالبات کو حوصلہ افزائی کے لیے رقم دی جائے گی محکمہ اقلیتی بہبود نے فرسٹ ڈویژن سے کامیاب طالبات سے کاغذات اور بینک کی تفصیلات مانگی ہے۔ Promotion Money for Female Students

انٹر فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والی طالبات کے لیے پرموشن رقم

author img

By

Published : Jul 10, 2022, 8:13 AM IST

بہار کے ضلع گیا میں وزیراعلی اقلیتی اسٹوڈنٹس پرموشن اسکیم کے تحت انٹر امتحان میں فرسٹ آنے والی طالبات مستفید ہوں گی۔ اس اسکیم کے تحت انٹر کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہونے والی طالبات کو پندرہ ہزار روپے دیے جاتے ہیں جبکہ رواں سال 2022 میں 1754 طالبات فرسٹ ڈیویزن سے کامیاب ہوئی ہیں ان سبھی طالبات کو محکمہ اقلیتی بہبود نے دس دنوں میں کاغذات جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Promotion Money for Female Students

اس سلسلے میں ضلع اقلیتی فلاح کے افسر جتندر کمار نے بتایا کہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر یعنی 20 جولائی تک فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہونے والی طالبات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکیم کے لیے درخواست دیں اور ساتھ ہی اسکول کے توسط سے بینک کھاتے کی تفصیل انٹر کی مارکشیٹ ایڈمٹ کارڈ آدھار کارڈ رہائشی سرٹیفیکیٹ مانگی گئی ہے۔ اس تعلق سے ضلع محکمہ تعلیم کو لیٹر بھی بھیجا جاچکا ہے وہ متعلقہ اسکول کو وقت سے پہلے کاغذات جمع کرنے کی ہدایت دیں کیونکہ گزشتہ برس دیکھا گیا ہے اسکول اور کالجز نے کاغذات بھیجنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں اس مرتبہ لڑکیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے گزشتہ برس 2021 میں 1196 طالبات ہی انٹر کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن سے پاس ہوئیں تھی جبکہ 2020 میں کل تعداد 1360 تھی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.