ETV Bharat / state

Programme On Abdul Qayyum Ansari تقسیم ہند اور جناح کے دو قومی نظریہ کے سخت مخالف تھے مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری - مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری

قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی اسپیکر جدیو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر سلیم پرویز نے کہاکہ مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری تقسیم ہند اور جناح کے دو قومی نظریہ کے سخت مخالف تھے۔ انہوں نے مسلمانوں بالخصوص پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے اپنی آخری سانس تک کام کیا۔ Death Anniversary Of Freedom Fighter Abdul Qayyum Ansari

تقسیم ہند اور جناح کے دو قومی نظریہ کے سخت مخالف تھے مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 6:20 PM IST

تقسیم ہند اور جناح کے دو قومی نظریہ کے سخت مخالف تھے مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری

پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی میں مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری کی 50 برسیی کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حکمراں جماعت جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعت بی جے پی کے رہنماوں نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم پرویز نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ عبدالقیوم انصاری نے قوم و ملت کے لئے کیا کیا۔ میں پوچھتا ہوں کہ قوم کے لوگوں نے عبدالقیوم انصاری کے لئے کیا کیا؟ آپ کو جاننا چاہیے کہ عبدالقیوم انصاری قوم کے لئے وہ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے ہم جیسے لوگ آج آپ کے سامنے کھڑے نظر آ رہے ہیں. تعلیم کے میدان میں بیش بہا انہوں نے کام کیا،

انہوں نے کہاکہ جیل کے وزیر کی حیثیت سے انہوں نے مظفر پور جیل میں قیدیوں کی تعلیم کا انتظام کیا۔ مگر ان کے جانے کے بعد یہ سلسلہ ختم ہو گیا، اس لئے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بہار کی تمام جیلوں میں قیدیوں کی تعلیم کا انتظام کریں تاکہ اگر لوگ کسی وجہ سے جیل جائیں تو وہ پڑھ لکھ کر باہر آئیں تاکہ مستقبل میں دوبارہ جرائم نہ کریں.

سابق مرکزی وزیر مملکت و رکن قانون ساز کونسل سنجے پاسوان نے کہا کہ دلت اور مسلم اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ عبدالقیوم انصاری نے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھائیں اور ہر کمیونٹی کی ترقی کے لئے زندگی بھر کوشش کی۔ سماجی کارکن تراب نیازی نے عبدالقیوم انصاری کی خدمات پر مرکزی حکومت سے بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا.

یہ بھی پڑھیں:Bhagalpur Deputy Collector Komal Kiran اردو کی چاشنی کبھی اس کو زوال پذیر نہیں ہونے دے گی

اس موقع پر قانون ساز کونسل کے رکن پرمود کمار، مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر عبدالقدوس انصاری، ریاستی گورنمنٹ اردو لائبریری کے صدر ارشد فیروز، بہار اردو اکادمی کے سابق سکریٹری شہزاد انور انصاری نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقیوم انصاری کو خراج عقیدت پیش کی. بہار اسٹیٹ مومن کانفرنس کے صدر و عبدالقیوم انصاری کے پوتے تنویر انصاری نے شکریہ کے کلمات کہے. اس موقع پر عبدالقیوم انصاری پر لکھے گئے سووینئر کا اجرا بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.