ETV Bharat / state

وقف املاک کا رجسٹر ٹو میں اندراج کا سلسلہ اب تک شروع نہ ہوسکا

process of registration of waqf properties in Register 2 could not be started till now وقف املاک کا رجسٹر2 میں وقف کے نام سے اندراج ہونا ہے تاہم ضلع گیا میں اندراج کرانے کا سلسلہ اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے ، رجسٹر 2 جسے موٹیشن بھی کہاجاتا ہے اور یہ کام بلاک سرکل دفتر کے ماتحت ہوتا ہے ۔ ستمبر 2023 میں محکمہ اقلیتی بہبود نے سبھی اضلاع کے ڈی ایم اور سروے کمیشن کو مکتوب بھیج کر رجسٹرٹو میں اندراج کرانے کی ہدایت دی تھی۔

وقف املاک کا رجسٹر ٹو میں اندراج کا سلسلہ اب تک شروع نہ ہوسکا
وقف املاک کا رجسٹر ٹو میں اندراج کا سلسلہ اب تک شروع نہ ہوسکا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 5:20 PM IST

گیا : بہار کے ضلع گیا میں وقف اراضی کو رجسٹر ٹو 'ریونیو ریکارڈ' میں درج کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے ، محکمہ اقلیتی بہبود بہار کی جانب سے ستمبر 2023 میں ہی نوٹیفیکش جاری کرکے سبھی ضلع کے ڈی ایم اور سروے کمشنر کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے ضلع میں واقع وقف اراضی کو رجسٹر ٹو میں اندراج کرنے کو یقینی بنائیں۔ تاہم ضلع گیا میں اب تک اس پر عمل آوری کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی سی ایل آر کو معاون وقف سروے کمشنر مقرر کیا گیا تھا، ضلع میں ایک سو سے زیادہ رجسٹرڈ وقف ہیں حالانکہ ان میں کچھ املاک پہلے سے رجسٹر ٹو میں درج ہیں لیکن جنکا اب تک اندراج نہیں ہوسکا تھا۔

ان املاک کے تعلق سے امکانات تھے کہ سنہ 2023 کے اختتام تک درج کر فہرست منظر عام پر ہوگی تاہم ایسا نہیں ہوسکا ہے۔ یہاں تک کہ 2023 کے اختتام کو محض چار دن باقی ہیں اور اب تک اس پر کوئی کاروائی شروع نہیں ہوسکی ہے ، اسی ماہ دسمبر میں جب بہار اقلیتی کمیشن نے گیا کا دورہ کر کلکٹریٹ میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی موجودگی میں اعلی سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی تو اس میں بھی وقف اراضی کو رجسٹر ٹو میں درج کرنے کی کاروائی کے تعلق سے سوال ہوئے اور افسران نے رپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اب تک ایک بھی وقف اراضی کو درج نہیں کیا گیا ہے تاہم جلد ہی سروے اور اندراج کا کام شروع ہونے کی بات کہی گئی تھی لیکن اسکے بعد بھی یہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں طلاق شدہ مسلم خواتین کو ملے گی 25 ہزار روپے کی امداد

اس حوالے سے ضلع اقلیتی بہبود افسر راہل کمار نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے نوٹیفکیشن کے بعد ضلع کے سبھی سی او کو لیٹر بھیج کر کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تاہم کسی کمیٹی یا متولی نے دلچسپی نہیں دکھائی ،اس حوالہ سے جنوری ماہ میں ضلع اوقاف کمیٹی اور وقف املاک کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی تاکہ اس کام کو شروع کیا جاسکے ، اگلے سال 2024 کے جنوری ماہ سے اس کام کو شروع کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.