ریاست بہار میں کورونا وائرس کے پیش نظر مظفر پور کے ضلع مجسٹریٹ کے جانب سے ایک اجلاس منعقد کی گئی۔ جس میں انتظامیہ کے طرف سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر اس وائرس سے نپٹنے کے لئے نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور نرسوں کی بھی مدد لی جا سکتی ہے، اس کے کئے ضلع انتظامیہ نے تمام ہسپتالوں سے ان کے یہاں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسوں کی فہرست مانگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں اب کورونا وائرس کی روک تھام اور مناسب علاج کے لئے نجی ہسپتالوں کی بھی مدد لی جائے گی، ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ کی صدارت میں ہوئے اس اجلاس میں شہر کے کئی بڑے نجی ہسپتال کے انتظامیہ موجود تھے.
ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحٹ کے جانب سے منعقد اس اجلاس میں نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے علاج میں کیا کردار ہو ،اس پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا. اجلاس میں ڈی ایم نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر تمام پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرنے والے ،ملازمین کو کورونا سے سے متعلق علاج کی ٹریننگ بھی دین جائے گی اور ان سے کام لیا جائے گا ۔