بھاگلپور مرکزی جیل میں بند بزرگ قیدی کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی جیل میں بند سہرسہ ضلع کے سور بازار علاقہ کے فور باہا گاﺅں باشندہ قیدی سریگ یادو (80) کی طبیعت منگل کی شام اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں مقامی جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ہسپتال ( جے ایل این ایم سی ایچ ) کے قیدی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ علاج شروع ہونے کے کچھ گھنٹے بعد منگل کی رات قیدی کی موت ہوگئی۔ متوفی قیدی قتل کے ایک معاملے میں پورنیہ جیل میں بند تھا اور انتظامی نقطہ نظر سے اسے یہاں مرکزی جیل بھیجا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کرنے کے بعد جوڈیشیل مجسٹریٹ کی دیکھ ریکھ میں لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔