ETV Bharat / state

بہار اسمبلی کی صد سالہ تقریب میں صدر جمہوریہ نے شرکت کی - صد سالہ تقریب کا اہتمام

بہار اسمبلی کی عمارت کی تعمیر سنہ 1920 میں ہوئی تھی، آج یہ عمارت 100 سال مکمل کر چکی ہے۔ بہار اسمبلی کے شاندار ماضی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے ایک باوقار صد سالہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے شرکت کی۔

بہار اسمبلی کی صد سالہ تقریب میں صدر جمہوریہ نے شرکت کی

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 9:28 PM IST

تقریب کا افتتاح صدر جمہوریہ نے شمع روشن کر کے کیا۔ اس موقع پر بہار کے گورنر پھاگو چوہان، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، بہار اسمبلی کے اسپیکر وجئے کمار سنہا، بہار قانون ساز کونسل کے کارگزار چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد، نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی، پارلیمانی امور کے وزیر وجئے چودھری سمیت ریاست کے دیگر وزراء، رکن پارلیمان، رکن اسمبلی، رکن قانون ساز کونسل، سابق رکن پارلیمان، سابق رکن اسمبلی، سابق رکن قانون ساز کونسل، چیف سکریٹری، ڈی جی پی وغیرہ شخصیات موجود رہے۔

بہار اسمبلی کی صد سالہ تقریب میں صدر جمہوریہ نے شرکت کی
بہار اسمبلی کی صد سالہ تقریب میں صدر جمہوریہ نے شرکت کی

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ رکن اسمبلی، سماجی لعنتوں سے پاک، اعزاز و احترام سے بھرپور بہار کی تعمیر کے عزم مصمم کے ساتھ مسلسل کوشش کریں گے تو بہار 2047 تک یعنی آزادی کے ایک سو سال مکمل ہونے تک بہار، انسانی ترقی کے پیمانے پر ایک سرکردہ ریاست بن سکے گا۔

صدر جمہوریہ نے بہار سے اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی شاندار تاریخ رہی ہے، بہار باصلاحیت لوگوں کی زمین ہے، گورنر رہتے ہوئے مجھے یہاں دو سال کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ہمیشہ تعاون ملتا رہا ہے اور اب بھی مل رہا ہے۔ میری یہی خواہش ہے کہ تمام اراکین اسمبلی آج اسی ایوان میں کئے گئے عزائم کو نافذ کریں اور بہار کو ایک محفوظ، مہذب اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لئے مسلسل کوشش کریں۔

وہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ بہار اسمبلی کی عمارت کے 100 سال مکمل ہونے پر یہ خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس کے لئے اسمبلی کے اسپیکر وجئے کمار سنہا جی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ قابل احترام صدر جمہوریہ نے اس کے لئے جو وقت دیا، تمام لوگوں کی درخواست قبول کی، اس کے لئے میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ سیلاب: ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 65 ہوگئی

نتیش کمار نے کہا کہ ہم لوگ صدر جمہوریہ کو بہاری صدر جمہوریہ بھی کہتے ہیں چونکہ یہاں گورنر کے عہدہ پر رہتے ہوئے سیدھے صدر جمہوریہ بھون گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر صدر جنرل جمہوریہ نے بہار اسمبلی کی جانب سے شائع رسالہ کا اجرا بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.