ETV Bharat / state

کرپوری ٹھاکر کی جینتی کے لیے تیاریاں - اردو نیوز بہار

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی کرپوری ٹھاکر کی جینتی کی تقریب 24 جنوری کو ارریہ کے پنیسرہال میں منعقد ہوگی۔ جس کی تیاری شروع ہو گئی ہیں۔

کرپوری ٹھاکر کی جینتی تقریب کے لیے تیاریاں

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 7:15 AM IST

جمعرات کو ارریہ کے سرکٹ ہاؤس میں جے ڈی یو کی جانب سے اہم نشست منعقد ہوئی جس میں تقریب کی کامیابی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نشست کی صدارت جے ڈی یو دلت سیل کے ضلع صدر امیش چندر رائے نے کی جبکہ نظامت کے فرائض اوم ٹھاکر نے انجام دئے۔

کرپوری ٹھاکر کی جینتی تقریب کے لیے تیاریاں

اس نشست میں ضلع کے تمام بلاک اور پنچایت سے جے ڈی یو کارکنان نے شرکت کی اور پروگرام سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔

اس موقع پر جنتا دل یونائٹیدکے ضلع صدر آشیش پٹیل نے کہا کہ ہر سال پارٹی کی جانب سے پٹنہ کے شری کرشن میموریل ہال میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی موجودگی میں یہ جینتی منائی جاتی تھی مگر اس بار کورونا کی وجہ سے پارٹی کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ پارٹی سطح سے سبھی لوگ اپنے اپنے ضلع میں اس تقریب کو منعقد کرتے ہوئے کرپوری ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

لہذا فیصلہ ہوا ہے کہ ارریہ میں بھی کرپوری جی کی جینتی پنیشر ہال میں منائی جائے گی۔ جس کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔

آشیش پٹیل نے کہا کہ تقریب کے موقع پر جسمانی دوری کا خاص خیال رکھا جائے گا اور جلسہ گاہ میں سینٹائزر کا بھی نظم کیا جائے گا۔

دلت سیل کے ضلع صدر امیش چندر رائے نے کہا کہ 'کرپوری ٹھاکر جی کی جینتی ہمیں پہلی بار اپنے ضلع میں منانے کا موقع مل رہا ہے، اس لئے تیاری میں کوئی کسر باقی نہ رہے اور یہ تقریب ارریہ کی تاریخ میں درج ہو جائے ہمیں اس طرح سے تیاری کرنی ہے۔ امیش چندر رائے نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر کسی سماج یا ذات کے رہنما نہیں تھے بلکہ ان کی شخصیت عالمی پیمانے کی تھی، آج بہار کے جو بھی بڑے رہنما ہیں سب کرپوری جی کی شاگردوں میں سے ہیں۔

کرپوری ٹھاکر نے ہی دلت اور مہا دلت کی تعلیمی اور اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے منصوبے بنائے۔

اس موقع پر دیگر کارکنان نے بھی اظہار خیال کیا اور پروگرام کی کامیابی کے لیے اہم تجاویز پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.