ETV Bharat / state

Prayers for Rain: بارانِ رحمت کے لیے نمازاستسقاء ادا کی جائے گی - بارش نہ ہونے سے خشک سالی کا سامنا

شیرگھاٹی کے بیدا گاؤں میں بارش نہ ہونے سے علاقے میں قحط کا خطرہ منڈ لا رہا ہے۔ پورے علاقے میں بے چینی پائی جا رہی ہے جس کے بعد مقامی باشندوں نے باران رحمت کے لئے نماز استسقاء ادا کرینگے۔ Locals Pray For Rain in Bihar Gaya

نمازاستسقاء
نمازاستسقاء
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 1:25 PM IST

گیا: ریاست بہار کا ضلع گیا قحط سالی زد میں ہے، کیونکہ یہاں بارش نہیں ہورہی ہے، ضلع شماریاتی افسر کے مطابق پندرہ جولائی 2020 سے تیس جولائی 2022 تک معمول کی بارش 240 اعشاریہ 59 ملی میٹر ہونی تھی لیکن 72 اعشاریہ 72 ہی بارش کی پیمائش کی گئی ہے۔ اب ضلع قحط زدہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے قحط سالی کا خطرہ شدید طور پر پیدا ہوگیا ہے، لہذا اب بارش کے لئے مذہبی رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ ضلع کے شیرگھاٹی کے بیدا گاؤں میں بارش کے لئے نماز استسقاء ادا کی جائے گی کیونکہ بارش نہ ہونے سے علاقے میں قحط سالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور پورے علاقے میں بے چینی پائی جا رہی ہے

ایک جانب جہاں کھیتی کا کام متاثر ہے وہیں پینے کے پانی کی قلت بھی ہو رہی ہے۔ کسان شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، کئی مقامات پر ہینڈ پمپ سے پانی نکلنا بند ہو گیا ہے۔ ایسے تشویشناک حالات کے پیش نظر آج منگل کو شیرگھاٹی کے قریب بیدا گاؤں میں واقع جامعہ عربیہ تحفیظ القران کی مدنی جامع مسجد میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مختلف گاؤں کے درجنوں لوگ شامل ہوئے۔ بیدا کے رہنے والے محمد علی نے بتایا کے میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا کے مورخہ تین اگست بروز بدھ نو بجے دن میں مذکورہ مدرسہ کے قریب واقع بیدا عید گاہ میں استسقاء کی نماز ادا کی جاۓ گی۔

مزید پڑھیں:بارش کے لیے نماز استسقاء

اس موقع پر علماء کرام نے نماز استسقاء کے متعلق احکام و مسائل پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی. پورے علاقے کےلوگوں سےاپیل کی گئی ہے کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں نماز میں شامل ہوں اور الله سے گڑگڑا کر اپنے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے رحمت کی بھرپور بارش کے لئے دعا فرمائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.