ETV Bharat / state

'امدادی کارروائی میں انتظامیہ پوری طرح مستعد'

ریاست بہار کے ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ دہلی سے لوٹنے کے بعد ضلع کلکٹریٹ پہنچے اور ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو سے ملاقات کرکے ضلع میں پیدا ہوئی سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔

'امدادی کارروائی میں انتظامیہ پوری طرح مستعد'
author img

By

Published : Jul 15, 2019, 2:02 PM IST

کلکٹریٹ آفس میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چنانچہ ضلع کے مختلف بلاک و پنچایت میں سیلاب کا پانی خطرہ کے نشان سے اوپر ہے مگر ضلع انتظامیہ ان حالات کو لے کر پوری طرح سے مستعد اور چوکس ہے۔

'امدادی کارروائی میں انتظامیہ پوری طرح مستعد'

انہوں نے کہا کہ ضلع کے نو بلاکز میں سے چھ بلاکز سیلاب کے پانی سے پوری طرح متاثر ہے۔

پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ وہ دہلی میں چل رہے ایوان کو چھوڑ کر ضلع میں آئے سیلاب کی صورتحال سے واقفیت حاصل کرنے کی غرض سے آئے ہیں۔

انہوں نے ضلع کلکٹر کو فوری طور پر راحت رسائی کام شروع کرنے کی ہدایات دیں۔

وہی ضلع کلکٹر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سبھی متاثرہ علاقوں میں راحت کیمپ لگائے جا رہے ہیں، فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے، اور اس سے متعلق افسران کو سخت ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ جوگبنی سے لے کر فاربس گنج کے رمیا، خواس پور تک درجنوں گاؤں سیلاب کے زد میں ہیں اور سکٹی، پلاسی، جوکی ہاٹ، ارریہ اور کرسا کانٹا گاؤں میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں فی الوقت 94 کشتیوں کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی کام پر لگ چکی ہے۔

رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کی اس گھڑی میں عوام صبر بنائے رکھیں۔انہوں نے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل بھی کی۔

Intro:عوام صبر کا دمن نہ چھوڑیں، راحت رسائی میں انتظامیہ پوری طرح مستعد : پردیپ کمار سنگھ

ارریہ : ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ دہلی سے لوٹنے کے بعد سب سے پہلے ضلع کلکٹریٹ پہنچے اور ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو سے ملاقات کر ضلع میں آئے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا. بعد ازاں کلکٹریٹ آفس میں ہی میڈیا اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ضلع کے مختلف بلاک و پنچایت میں سیلاب کا پانی خطرہ کے نشان سے اوپر ہے مگر ضلع انتظامیہ اس بابت پوری طرح سے مستعد اور چوکس ہے. انہوں نے کہا کہ ضلع کے نو بلاک میں سے چھ بلاک سیلاب کے پانی سے پوری طرح متاثر ہے.

Body:پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ میں آج ہی دہلی میں چل رہے ایوان چھوڑ کر آیا ہوں اور فوری طور پر ضلع کلکٹر سے مل ضلع میں آئے سیلاب کے صورتحال سے واقفیت حاصل کی ہے. نیز ضلع کلکٹر کو متاثرین کے درمیان فوری طور پر راحت رسائی کام شروع کرنے کو کہا ہے، ضلع کلکٹر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سبھی متاثر علاقوں میں راحت کیمپ لگائے جا رہے ہیں، فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے، اس سے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات بھی دی گئی ہیں. پردیپ کمار سنگھ نے مختلف ذرائع سے ملی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوگبنی سے لے کر فاربس گنج کے رمیا، خواس پور تک درجنوں گاؤں سیلاب کے زد میں ہے، یہی حالت سکٹی، پلاسی، جوکی ہاٹ، ارریہ اور کرسا کانٹا گاؤں کا بھی ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع میں فی الوقت 94 ناؤں ہیں جو مختلف بلاک اور پنچایتوں میں دئے گئے ہیں، اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی ارریہ پہنچ چکی ہے.

Conclusion:رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کی اس گھڑی میں عوام صبر بنائے رکھیں، ہم ہر قدم پر آپ لوگوں کے ساتھ ہیں. کسی کو ہتاش ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ایک سوال کے جواب میں پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ ایسے موقع پر کچھ شرپسند عناصر افواہیں بھی پھیلاتے ہیں اس پر کسی طرح کا دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے.

بائٹ.... پردیپ کمار سنگھ ، رکن پارلیمان، ارریہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.