بھاگلپور: کورونا وائرس کے ہیش نظر پورے ملک میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری ہے. اس کے وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں. لیکن بہار میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے بازاروں میں مٹی کے برتنوں کی دکانیں اب سجنے لگی ہے.لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے صارفین ان دکانوں کا رخ نہیں کر رہے ہیں، جس مٹی کے برتن بنانے والے کمہار کافی مایوس نظر آ رہے ہیں۔
مٹی کے برتن بیچنے والے انل کمار پنڈت نے کہتے ہیں کہ 'درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی مٹی کی برتنوں کے فروخت میں تیزی آجاتی تھی'. لوگ ایک ساتھ کئی برتن خریدتے تھے، لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں سے ہی نہیں نکل رہے ہیں، جس سے برتن فروخت نہیں ہو رہی ہے.حالانکہ پہلے کی توقع میں اس بار گھڑا اور جگ کم ہی بنائے ہیں اور دام بھی کم ہے. پھر بھی لوگ نہیں آ رہے ہیں.ہمارے گھر کیسے چلیں گے پتہ نہیں؟