ETV Bharat / state

پرنیہ: 'کیو فارمولا' کے ذریعہ سہولیات اور حفاظت دونوں کا خیال رکھا جا رہا - پرنیہ میں پوسٹل سروسز

پوسٹل سپرنٹنڈنٹ ونئے کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ' کورونا وائرس سے بچنے کے لئے معاشرتی دوری کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ لہذا انہوں نے اسے تین یونٹ میں تقسیم کر 'کیو فارمولا' تیار کیا ہے۔

پرنیہ: 'کیو فارمولا' کے ذریعہ سہولیات کے ساتھ حفاظت کا بھی خیال رکھا جا رہا

author img

By

Published : May 10, 2020, 4:19 PM IST

ریاست بہار کے ضلع پرنیہ میں پوسٹل سروسز اور ان کی آئی پی پی بی یونٹ میں صارفین کی سہولیات کے ساتھ ساتھ حفاظت کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔

دراصل دیگر بینکنگ اداروں کے مقابلے میں زیادہ صارفین کے بعد بھی زونل پوسٹ آفس میں معاشرتی دوری کا فارمولا موجود ہے۔ 'کیو سسٹم فارمولہ' کے ذریعے یہاں معاشراتی دوری اور سینیٹائزیشن کے ساتھ ہی ماسک صارفین کو تحفےکے طور پر دیئے جارہے ہیں اور سہولیات کے ساتھ ساتھ حفاظت کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔

سبھی محکمہ ڈاک کے کیو فارمولے کی تعریف کر رہے ہیں

پوسٹل سپرنٹنڈنٹ ونئے کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ' کورونا وائرس سے بچنے کے لئے معاشرتی دوری کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ لہذا انہوں نے اسے تین یونٹ میں تقسیم کر کیو فارمولا تیار کیا ہے۔

کیو سسٹم کے تحت پورے کیمپس کو سینیٹائز کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی صارفین کو 20 افراد کی قطار میں بانٹ دیا گیا ہے۔ اس دوران صارفین 2 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ اس کے لئے ہر لائن مین انٹری گیٹ پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

وہیں بینک میں داخلے سے پہلے مرکزی گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار لوگوں کو سینیٹائز کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی بغیر ماسک کے آنے والے ضرورت مند کسٹمرز کو محکمہ ڈاک مفت میں ماسک تقسیم کررہا ہے۔ اس مہم کے تحت محکمہ ڈاک نے ہزاروں ماسک ضرورت مندوں کو دیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.