ETV Bharat / state

گیا:غریب مزدور دال سے بھی محروم

گیا میں دال کا اسٹاک ختم ہوجانے کی وجہ سے غریب مزدوروں میں دال تقسیم نہیں کی جا رہی ہے۔

گیا:غریب مزدور دال سے محروم
گیا:غریب مزدور دال سے محروم
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 7:02 PM IST

ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران حکومت کے جانب سے غریب مزدوروں کے لئے کئی طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وہیں بہار کے گیا میں دال کا اسٹاک ختم ہو جانے کی وجہ سے راشن کے دکانوں تک دال پہنچبا مشکل ہو گیا ہے، جس کے سبب راشن کی دکانوں سے لوگوں میں دال تقسیم نہیں کی جا رہی ہے ۔

اس سے متعلق محکمہ زراعت کے وزیر پریم کمار نے مقامی سرکٹ ہاوس میں تمام افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی،جس میں وزیر نے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'کوئی بھی کارڈ ہولڈرز کھانے کی اشیاء سے محروم نہیں رہے .

میٹنگ میں محکمہ زراعت کے وزیر پریم کمار نے تمام افسران سے سلسلہ وار جائزہ لیا۔جس میں صدر ایس ڈی او ستیندرکمار نے بتایا کہ 'پردھان منتری جن کلیان منصوبہ ' کے تحت کارڈ ہولڈرز کو پانچ کلو چاول ایک کلو دال تقسیم کی جا رہی ہے، حالانکہ دال کی اسٹاک میں کمی کی وجہ سے فی الحال ابھی دال تقسیم نہیں کی جا رہی ہے۔

وہیں اس اسکیم کے تحت تمام مستفید افراد کو ان کے کھاتوں میں 1000 روپے بھی دئے جارہے ہیں۔ چاول اور دال تین ماہ تک مفت تقسیم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ' انتودئے 'کارڈ ہولڈرز اور دوسرے کارڈ ہولڈروں کو چاول، گندم تقسیم کا نظام پہلے کی طرح جاری ہے۔ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر نے بتایا کہ اس کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی 2225761 ۔0631 اور0631.2225762 جاری کر دیا گیا ہے تاکہ فائدہ اٹھانے والوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

ڈی ڈی سی کشوری چودھری نے کہا کہ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر، غریب، لاچار افراد جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے، انتظامیہ کے جانب سے ان میں قحط کی رقم تقسیم کی جارہی ہے۔ حالانکہ اب تک 10450 پیکٹ خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ مختلف تنظیموں سے موصول ہونے والے راشن کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے ، لہذا ڈسٹرکٹ آفیسر نے بودھ گیا مندر ٹیم مینجمنٹ کمیٹی سے تقسیم کے لئے روزانہ 1000 خشک اناج پیکٹ فراہم کرنے کے لئے کہا ہے۔

اس کے بعد وزیر پریم کمار نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ مسلسل لاک ڈاؤن کی صورت میں عوامی تقسیم کے نظام کو برقرار رکھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.