ETV Bharat / state

بہار انتخابات 2020: دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے دوسرے مرحلے میں 94 سیٹوں کے لیے پولنگ جاری ہے، کل 1463 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔

بہار انتخابات 2020: دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ شروع

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 7:14 AM IST

Updated : Nov 3, 2020, 9:18 AM IST

ان 94 اسمبلی سیٹوں کے لیے 146 خواتین اور 1316 مرد امیدوار سمیت 1463 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ تین نومبر کو 41362 پولنگ مراکز پر 2 کروڑ 86 لاکھ 11 ہزار 164 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید کر دیں گے۔

ان میں ایک کروڑ 50 لاکھ 33 ہزار 34 مرد، ایک کروڑ 35 لاکھ 16ہزار 271 خواتین، 980 تیسری جنس اور 60879 سروس ووٹرز شامل ہیں۔

سروس ووٹروں میں 57300 مرد اور 3579 خواتین ہیں۔ مہاراج گنج اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 27 اور درولی ( محفوظ ) اسمبلی حلقہ میں سب سے کم چار امیدوار اس مرحلے میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

Last Updated : Nov 3, 2020, 9:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.