ETV Bharat / state

کیمور میں تیجسوی ریسٹورنٹ پر سیاست گرم - لالو پرساد یادو

راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو کے حکم کے مطابق، آر جے ڈی کیڈروں نے کرمناسا کی سرحد پر باہر سے آنے والے مزدوروں کے لئے ایک شاندار ریسٹورنٹ کا انتظام کیا ہے جس میں مہا جر اور مزدوروں کے لیے مفت لذیذ کھانا پیش کیا جارہا ہے۔

Politics on at Tejasvi restaurant in Kaimur
کیمور میں تیجسوی ریستوراں پر سیاست گرم
author img

By

Published : May 23, 2020, 11:26 AM IST

کرمناسا بارڈر پر ریلیف کیمپ لگا کر ایک ریسٹورنٹ کے قیام کے بعد سرحد سے پٹنہ تک کی سیاست میں شدت آگئی ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں باضابطہ جو بینر کا استعمال کیا گیا ہے اس پر راجد کے قومی صدر لالو پرساد یادو، سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی، حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

Politics on at Tejasvi restaurant in Kaimur
کیمور میں تیجسوی ریستوراں پر سیاست گرم

باہر سے آنے والے لوگوں کی سب سے پہلے نظر اسی بینر پر جاتی ہے۔ ریستوراں کا نام بھی تیجسوی ریستوراں رکھا گیا ہے۔ اس ریستوراں میں پہلے ہی دن ہزاروں مزدور وطن امدادی کیمپ میں آئے اور مفت کھانا خدمات کا فائدہ اٹھایا۔

راجد کے اس ریستوراں کے بعد سیاسی رنگ اور ہائی وولٹیج کا ڈرامہ شروع ہوگیا۔ صورتحال یہاں تک جا پہنچی کہ جمعرات کی دیر رات تک انتظامیہ کے اہلکاروں نے امدادی کیمپ کو پوری طاقت کے ساتھ ہٹانے کی کئی بار کوشش کی لیکن جب بھی پولیس اور افسران نے امدادی کیمپوں اور بینرز کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کی وہ ناکام رہے۔

ایس ڈی ایم موہنیا شیو کمار راؤت اور ڈی ایس پی رگھوناتھ سنگھ اور دیگر افسران بھاری نفری کے ساتھ سرحد کے قریب تیجسوی کیمپ پر پہنچے اور آر جے ڈی کارکنوں سے کہا کہ وہ کیمپ اور بینر کو یہاں سے ہٹائیں۔ افسران نے ضوابط کا بھی حوالہ دیا۔

ڈی ایس پی نے راجد کارکن سے کہا کہ سڑک پر کیمپ اور بینر لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن آر جے ڈی کارکنوں نے کہا کہ ہمارے لئے پارٹی کا بینر اور جھنڈا اہم ہے۔ ہم اپنے ہاتھوں سے پارٹی بینرز کو اکھاڑ نہیں سکتے، آپ خود ہٹائیں۔ اگر سڑک پر کوئی پریشانی ہو تو ہم کھیت میں ایک امدادی کیمپ لگائیں گے اور باہر سے آنے والے مزدوروں کو کھانا کھلائیں گے۔

اس بابت راجد لیڈر سدھاکر سنگھ نے کہا کی کیمور ضلع انتظامیہ نتیش کمار کے اشارہ پر کام کر رہی ہے۔ پر راجد کے راحت کیمپ تیجسوی ریستوراں سے گھبرا چکی ہے۔ کیونکہ مزدور کیمپ سے فاٸدہ لینے کے بعد خوب تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.