ETV Bharat / state

Bihar Assembly پانچ دنوں تک چلنے والا بہار اسمبلی کا سرمائی اجلاس ہنگامہ کی نذر، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

بہار اسمبلی کا آخری اجلاس بھی اپوزیشن کے ہنگامہ کی نذر ہو گیا، دونوں ایوان میں صبح اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے تمام اراکین چھپرہ میں ہوئے شراب سے اموات پر نتیش حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اسپیکر کے ویل میں جا کر وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے لگے، کارروائی نہیں چلنے دینے کی صورت میں بہار اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری و قانون ساز کونسل کے اسپیکر دویش چندر ٹھاکر نے کارروائی کو ختم کر دیا اور اس طرح پانچ روزہ سرمائی اجلاس بغیر کسی بحث و مباحثہ کے ختم ہو گیا۔

پانچ دنوں تک چلنے والا بہار اسمبلی کا سرمائی اجلاس ہنگامہ کے نذر، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 9:23 AM IST

Updated : Dec 20, 2022, 10:13 AM IST

پٹنہ: رواں سال 2022 کا بہار اسمبلی اجلاس اپوزیشن کے ہنگامہ کی نذر ہوگیا، بہار کے چھپرہ ضلع میں ہوئی اموات سے اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر نتیش حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ لیکن ایوان نہ چلنے دینے کا سب سے بڑا نقصان عوام کا ہوا ہے، اس سرمائی اجلاس میں کئی اہم مسائل پر بحث ہونی تھی جسے ہنگامہ کے پیش نظر چھوڑ دیا گیا۔ Political Leader Reaction On Bihar Assembly Session

بہار اسمبلی کا سرمائی اجلاس ہنگامہ کی نذر

کانگریس لیڈر شکیل احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈران جان بوجھ کر بہار اسمبلی کی کارروائی میں رخنہ ڈال رہے ہیں تاکہ نتیش حکومت کی باہر بدنامی ہو۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اسمبلی کو کبھی بھی بہار کی ترقی ہوتے دیکھ نہیں جاتا، ہم لوگوں کو امید تھی کہ آخری دن جو اہم سوالات ہیں اس پر بحث ہوگی لیکن بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے ویل میں پہنچ کر کاروائی کو متاثر کرنے کی کوشش کی، بی جے پی کی اصل شناخت یہی ہے۔ Political Leader Reaction On Bihar Assembly Session

پالی پٹنہ کے رکن اسمبلی سندیپ سوربھ نے کہا کہ بہار اسمبلی میں جب اجلاس منعقد ہوتا ہے تو اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے ترقی کے جو رول ماڈل بنائے ہیں اسے عوامی سطح پر لوگوں سے روبرو کیا جائے۔ لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ جنہیں بہار کے ترقی سے نفرت ہے وہ ہنگامہ کھڑا کرتے ہیں۔ Political Leader Reaction On Bihar Assembly Session

یہ بھی پڑھیں : Bihar Assembly بہار اسمبلی اجلاس کے آخری دن بھی اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

Last Updated : Dec 20, 2022, 10:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.