ETV Bharat / state

ارریہ میں ایک پولس اہلکار کورونا سے متاثر

author img

By

Published : May 4, 2020, 8:12 PM IST

کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں جہاں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، وہیں ارریہ ضلع بھی اب اس فہرست میں شامل ہو گیا، یہاں بھی ایک کورونا پازیٹیو شخص ملا ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

پازیٹیو ملنے کی خبر ارریہ میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں خوف زدہ ہو گئے۔

دیکھیں ویڈیو

متاثر شخص پولس کا جوان ہے، جو بکسر ضلع کا رہنے والا ہے۔ چند دنوں قبل ارریہ میں ڈیوٹی جوائن کرنے سے پہلے سبھی دو درجن پولس جوان کو ارریہ کے گرلس ہائی اسکول واقع کورنٹین سینٹر میں رکھا گیا تھا اور جانچ ہوئی تھی۔

جانچ رپورٹ میں ایک کو چھوڑ کر سبھی پولس اہلکار کی رپورٹ منفی آئی۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد پولس جوان کو آئیسولیٹ کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ارریہ ضلع کلکٹر نے تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک ہنگامی نشست منعقد کی، جس میں نگر پریشد کے چیئرمین رتیش رائے، ایس پی دھورت سائلی، ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران و وارڈ کاؤنسلر شامل ہوئے اور آگے کے لائحہ عمل پر غور و خوض ہوا۔

چئیرمین رتیش رائے نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 22 مارچ کو بذریعہ بس ارریہ ڈیوٹی کے لئے 92 پولس جوان آئے تھے ان میں 42 پولس جوانوں کی جانچ سیمپل بھیجا گیا تھا جس میں ایک پولس جوان کی رپورٹ مثبت آئی ہے باقی کی رپورٹ منفی ہے۔

رپورٹ آنے کے بعد ضلع کلکٹر کی ہدایت پر ارریہ گرلس ہائی اسکول کے آس پاس علاقے وارڈ نمبر 10،11،12،13،14 کو مکمل طریقے سے سیل کر دیا گیا ہے۔ اب یہاں مقیم کسی بھی شخص کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ملے گی اور نہ کوئی ان علاقوں میں داخل ہوگا۔

جس کے لئے بڑی تعداد میں پولس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ان وارڈوں کو روزانہ سینیٹائز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہاں رہ رہے لوگوں کو ضرورت کا سامان پولس جوان ان کے گھر پر مہیا کرائے گی۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس کے علاوہ شہر کے اہم چوک چوراہوں کو بیرکیٹس کیا جا رہا ہے۔ ضلع کی عوام سے اپیل ہے کہ آپ گھبرائے نہیں صرف لاک ڈاؤن کا پوری طرح سے عمل کریں اور ہمارا تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.