بہار میں بڑھتے جرائم، بے روزگاری، خواتین کے تحفظ میں ناکام نتیش حکومت کے خلاف آج لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان کی قیادت میں ہوٹل موریہ سے راج بھون پیدل مارچ نکالا گیا، پیدل مارچ میں بہار کے تمام اضلاع سے لوک جن شکتی پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔ لیکن راج بھون کی جانب بڑھ رہے پیدل مارچ کو ہڑتالی موڑ کے پاس روک دیا گیا۔ Lathicharge on LJP Workers During the March
جب کارکنان نہیں مانے تو پولیس انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پانی کی بوچھار شروع کردی اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے جس کے نتیجے میں بھیڑ منتشر ہوگئی۔ مگر چراغ پاسوان نے مورچہ سنبھالے رکھا اور مسلسل آگے بڑھنے کی کوشش کرتے گئے۔
وہیں ایل جے پی کارکنان اور پولس انتظامیہ کے درمیان حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں، پیدل مارچ کو روکنے کے لئے سینکڑوں پولس اہلکار سڑک پر ہیں۔
اس بابت ریاستی ترجمان راجیش بھٹ نے کہا کہ ہم کسی بھی قیمت پر نہیں رکیں گے اور راج بھون جائیں گے۔ نتیش حکومت جتنا چاہے ظلم کر لے مگر اب عوام بیدار ہو چکی ہے۔'