کیمور پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص غیر قانونی طور پر ہتھیار کا کاروبار کرتا ہے اور تو پولیس نے فرضی گاہک بن کر اس شخص کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کی لیکن جب پولیس نے مزید تفتیش کی تو اس کی بھی آنکھیں پھٹی رہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو ایک مخبر نے بتایا تھا کہ دینبندھو نامی شخص غیر قانونی ہتھیار فروخت کرتا ہے تو پولیس نے جال بچھا کر اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کا منصوبہ بنایا اور فرضی گاہک بن کر ہتھیار خریدنے گئے، دینبندھو نامی شخص کے گھر سے ہتھیار بر آمد کئے۔
دینبندھو نامی شخص سے جب پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو اس نے کہا کہ جو ہتھیار اس کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں وہ اس سے لاعلم ہے۔
اس کے بعد پولیس نے اپنے مخبر سے پوچھ تاچھ کی تو مخبر نے کہا کہ اس نے ذاتی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے دینبندھو کو پھنسانے کے لیے اس کے گھر میں یہ ہتھیار چھپائے تھے تا کہ پولیس اسے گرفتار کر لے۔
اس معاملے میں پولیس نے ملزم مخبر سمیت اس کے تین ساتھیوں کا بھی گرفتار کیا ہے۔