ریاست بہار کے کیمور سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ ضلع کے پہاڑی علاقہ میں واقع کرمچٹ تھانہ کی پولس پر اس وقت مقامی لوگوں کے زریعہ حملہ کیے جانے کا معاملہ سامنا آرہا ہے۔
جب کرونا وائرس جیسی وبا کے سبب لاک ڈاٶن کا نفاذ کرانے گئی تھی۔ اس حملہ میں پولس کی گاڑی کو بری طرح نقصان سے نقصان پہنچا ہے یہ واقع کرمچٹ تھانہ کے کڑاری موضع کا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شام کی وقت جب پولس گشتی کرتے ہوئے کڑاری موضع کے پاس پہونچی تبھی چند لوگ ایک جگہ جمع تھے۔
جنہیں پولس نے گھروں میں جانے کی ہدایت دی اس وقت وہاں موجود لوگ پولس کا کہنا مان کر ہٹ گئے۔ جس کے بعد پولس تیندوا گاٶں کی جانب چلی گئی۔
واپس کڑاری کے راستہ پولس جب لوٹ رہی تھی بھی اسی جگہ 50-60 کی تعداد میں جمع لوگو ں نے لاٹھی ڈنڈا سے حملہ کر دیا۔
غنیمت یہ رہی کہ پولس والے گاڑی سے باہر نہیں نکلے تھے اس لیے کوئی اہلکار زخمی ہوا ہے۔