بھگوان پور تھانہ حلقہ کے رماوت پور گاٶں میں گاٶں والے کی اطلاع پر پولیس نے یہ کارروائی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ بھگوان پور پولیس کو رماوت پور کے مقامی باشندوں نے اطلاع دی کہ موٹر سائیکل پر سوار تین لوگ ہتھیار کے ساتھ کہیں جا رہے ہیں۔
اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر سے تینوں کو پکڑ لیا۔ ان کے پاس سے ایک بندوق اور ایک چوری کی موٹرسائیکل ضبط کی۔
اس بابت کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ 'گرفتار ملزمین میں سے دو اتر پردیش کے سونبھدر ضلع کے سور سوت گاٶں کے رہنے والے ہیں جس میں ہری ناراٸن یادو ولد رام جنم یادو، سریندر کمار ولد رام ساگر چیرو شامل ہے۔'
تیسرا ضلع کے ادھورا تھانہ حلقہ کے پیپرا گاٶں کا رہنے والا ہے۔ چھٹو یادو ولد لال دھاری یادو جو نکسلی تنظیم کا سابق ایریا کمانڈر رگھو ناتھ یادو کا بھتیجا ہے۔ انہوں نے بتایا کی چوری کی بندوق اور موٹر سائیکل کو ضبط کر تینوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔