ریاست بہار کے شہر گیا کے سول لائن تھانہ علاقے میں واقع نادرہ گنج میں تین چور موٹرسائیکل کی چوری کرنے پہنچے تھے، موٹر سائیکل کی چوری کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے تھے لیکن کچھ مقامی نوجوانوں کی مستعدی کی وجہ سے چور فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ محلے کے باشندوں نے تینوں چوروں کو پکڑنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
پولیس نے ان کے پاس سے دو اپاچی موٹر سائیکل اور ایک پیشن پرو موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ پولیس ان کے ساتھیوں کی تلاش میں ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ مختلف شہروں اور علاقوں میں جاکر بائک کی چوری کرتے ہیں اور پھر کم قیمتوں پر اسے فروخت کردیتے ہیں، پولیس ان کے پورے کنیکشن کو کھنگالنے کی بات کہ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عاشق و معشوق کے خلاف گاؤں والوں کا غیر انسانی سلوک
سول لائن تھانہ کی پولیس کے مطابق جو تین موٹرسائیکل چور گرفتار ہوئے ہیں ان میں دو کا تعلق گیا سے ہے جبکہ ایک کاتعلق ضلع نوادہ سے ہے۔ سیٹی ڈی ایس پی راج کمار شاہ کے مطابق پوچھ تاچھ کے بعد آج انہیں جیل بھیج دیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: بینک چوری کی واردات چوبیس گھنٹے میں حل
واضح رہے کہ گیا میں گزشتہ دو ہفتوں سے موٹر سائیکل کی چوری کے مسلسل واقعات سامنے آرہے تھے، پولیس موٹرسائیکل چوروں کی گرفتاری کی مسلسل کوشش کررہی تھی۔ جس کے تحت پولیس کو یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔