پولس کے مطبق یہ لوگ اسکارپیو سے چلتے تھے اور جہاں بھی ٹریکٹر کو سنسان جگہ میں دیکھتے تھے ٹریکٹر کے ڈرائیور کا ہاتھ پاؤں باندھ کر دور جنگل جھاڑ میں پھینک دیتے تھے اور گروہ کا آدمی ٹریکٹر لے کر فرار ہوجاتا تھا۔
حال ہی میں ان لوگوں نے 30 مئی کی شب گورا ڈیہ کے مہگاما موڑ کے پاس ایک ٹریکٹر کے ڈرائیورکے ساتھ مار پیٹ کر جنگل میں پھینک دیا اور اس کے پاس موجود پیسے، موبائل اور ٹریکٹر لے کر فرار ہوگئے۔
اسی طرح ان لوگوں نے تین جون کو جگدیش پور میں ایک ٹریکٹر لوٹ کو انجام دیا اور پرانا طریقہ اپناتے ہوئے ٹریکٹر ڈرائیور کا منہ ہاتھ باندھ کر جھاڑی میں پھینک دیا تھا۔
لگاتار اس طرح کی لوٹ کو بھاگلپور پولس نے انتہائی سنجیدگی سے لیا اور اس معاملے میں گروہ کے سرغنہ سمیت آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بھاگلپور کے سینئر ایس ایس پی نے اس معاملے کو حل کرنے والے پولس اہل کاروں کی تعریف کی اور انعام سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔
گرفتار لٹیروں کے پاس سے پولس نے لوٹ میں استعمال اسکارپیو، دیشی پستول اور گولیاں ساتھ ہی لوٹ میں مستعمل سات موبائل برآمد کیا ہے۔
پولس نے جن لٹیروں کو گرفتار کیا ہے ان میں گوتم کمار پسر ارون منڈل، وکاس کمار پسر سنیل منڈل، چندن کمار پسر اشوک منڈل، راہل کمار پسر کپل دیو ساہ سوربھ کمار پسر نیپالی منڈل، بنٹی کمار پسر جئے رام منڈل ، سنجے منڈل پسر گنیشی منڈل، سشیل کمار پسر شیام منڈل ان میں سے چھہ بدمعاشوں کا تعلق بھاگلپور جب کہ ایک پورنیہ اور ایک مدھے پورا کا رہنے والا ہے۔
ان لوگوں کو بھاگلپور کے زیرومائل فلائی اوور کے پاس لوٹ کا منصوبہ بناتے ہوئے تین دیشی پستول کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔