ETV Bharat / state

بچہ چوری کے الزام میں خاتون حراست میں - بچہ چوری کی خبر

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج ہسپتال سے نومولود بچہ کی چوری کرنے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

بچہ چوری کے الزام میں خاتون پولیس حراست میں
author img

By

Published : Oct 17, 2019, 12:01 PM IST

خاتون کی پہچان بچے کی ماں اور اس کے رشتہ داروں نے بھی کر لیا ہے۔ حالانکہ تادم تحریر لکھے جانے تک بچے کی برآمدگی نہیں ہو سکی ہے۔ چھاپے ماری کے دوران پولیس نے خاتون کے گھر سے ایک رائفل اور کئی مشکوک سامان بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس خاتون سے پوچھ تاچھ میں مصروف ہے۔ پولیس اس ضمن میں زیادہ کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے۔

بچہ چوری کے الزام میں خاتون پولیس حراست میں

گیا: ہسپتال سے بچہ چوری

ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ بچہ چوری کے معاملے میں ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اس کے گھر سے ایک رائفل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آرمس ایکٹ کے تحت الگ سے مقدمہ درج ہوگا۔ نومولود بچے کی برآمدگی نہیں ہو پائی ہے لیکن جلد ہی اس میں کامیابی پولیس حاصل کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پوری جانکاری ہاتھ نہیں لگے گی تب تک زیادہ تفصیل بتانا درست نہیں ہے۔ حالانکہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ حراست میں لی گئی خاتون نے ہی نومولود بچے کو چوری کر کے لے گئ ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ میں بھی وہی خاتون نظر آرہی ہے۔ خاتون کو گیا کے مفصل تھانہ حدود میں واقع گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

خیال ہو کہ گزشتہ جمعہ کو بی سی جی کا انجیکشن لگوانے کے نام پر ایک خاتون نے سونی کماری کے نومولود بچے کو اپنے ساتھ لے کر گئی تھی۔ ساتھ میں بچے کے باپ سریندر چودھری بھی گئے تھے لیکن اچانک بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر خاتون بچے کو لے کر فرار ہو گئی تھی۔ جس کے بعد معاملے نے طول پکڑ لیا تھا۔ معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے انوگرہ نارائن ہسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں نے بچے کے رشتہ داروں کے ساتھ مار پیٹ بھی کیا تھا اور مسلسل ہسپتال سے جانے کا دباو بھی بنا رہے تھے۔
جونیئر ڈاکٹروں پر بچے کے رشتہ داروں نے بچہ چور خاتون سے سازباز کا بھی الزام لگایا تھا۔ اسی معاملے کو لے کر گزشتہ روز خبر مرتب کرنے گئے صحافیوں پر جونیئر ڈاکٹروں نے جان لیوا حملہ کر دیا تھا۔ جس میں ایک نیوز چینل کے صحافی ایلن لیلی زخمی بھی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد سیاست گرما گئی تھی۔ اپوزیشن کے لیڈران سمیت حکمراں جماعت کے لیڈران نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مزمت کی تھی۔ معاملہ کے طول پکڑے جانے کے بعد محکمہ صحت اور وزیراعلی نتیش کمار کی ہدایت پر پورے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع
انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال سے نومولودبچے کی چوری کرنے والی خاتون کوپولیس نے حراست میں لیا ہے ۔ خاتون کی پہچان بچے کی ماں اور اسکے رشتہ داروں نے بھی کر لیا ہے Body:حالانکہ تادم تحریر بچے کی برآمدگی نہیں ہوسکی ہے ۔ چھاپے ماری کے دوران پولیس نے خاتون کے گھر سے ایک رائفل اور کئی مشکوک سامان بھی برآمد کیا ہے ۔پولیس خاتون سے پوچھ تاچھ میں مصروف ہے ۔پولیس اس ضمن میں زیادہ کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے ۔ایس ایس پی راجیومشرا نے بتایا کہ بچہ چوری کے معاملے میں ایک خاتون کو حراست میں لیاگیا ہے ۔پولیس اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔اسکے گھر سے ایک رائفل بھی برآمد کیا ہے ۔ آرمس ایکٹ کے تحت الگ سے مقدمہ درج ہوگا ۔ نومولود بچے کی برآمد گی نہیں ہوپائی ہے ۔لیکن جلد ہی اس میں کامیابی پولیس حاصل کرلیگی ۔انہوں نے کہاکہ جب تک پوری جانکاری ہاتھ نہیں لگے گی تب تک زیادہ تفصیل بتانادرست نہیں ہے ۔ حالانکہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کردیا ہے کہ حراست میں لی گئی خاتون کی پہچان نومولود بچے کے رشتہ داروں نے کردیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرہ میں بھی وہی خاتون نظر آرہی ہے ۔خاتون کو گیا کے مفصل تھانہ حدود میں واقع گھرسے حراست میں لیاگیا ہے Conclusion:خیال ہوکہ گزشتہ جمعہ کو بی سی جی کاانجکشن لگوانے کے نام پر ایک خاتون نے گراروکی سونی کماری کے نومولود بچے کو اپنے ساتھ لیکر گئی تھی ۔ساتھ میں بچے کے باپ سریندر چودھری بھی گئے تھے لیکن اچانک بھیڑ کافائدہ اٹھاکر خاتون بچے کو لیکر فرار ہوگئی تھی ۔جسکے بعد معاملے نے طول پکڑ لیا تھا ۔معاملے کو رفع دفع کرنے کے لئے انوگرہ نارائن اسپتال کے جونیئرڈاکٹروں نے بچے کے رشتہ داروں کے ساتھ مار پیٹ بھی کیاتھااور مسلسل اسپتال سے جانے کادباو بھی بنارہے تھے ۔جونیئر ڈاکٹروں پر بچے کے رشتہ داروں نے بچہ چور خاتون سے سازباز کابھی الزام لگایا تھا ۔اسی معاملے کو لیکر گزشتہ روز خبر مرتب کرنے گئے صحافیوں پر جونیئرڈاکٹروں نے جان لیواحملہ کردیا تھا ۔جس میں ایک نیوز چینل کے صحافی ایلن لیلی زخمی بھی ہوگئے تھے ۔اس واقعہ کے بعد سیاست گرما گئی تھی ۔اپوزیشن کے لیڈران سمیت حکمراں جماعت کے لیڈران نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مزمت کی تھی۔معاملہ کے طول پکڑے جانے کے بعد محکمہ صحت اور وزیراعلی نتیش کمار کی ہدایت پر پورے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.