ETV Bharat / state

Tighten Security in Bodhgaya بودھ گیا کے ہوٹلوں سے سکیورٹی نظام کو خطرہ لاحق

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 2:20 PM IST

بودھ گیا میں واقع کچھ ہوٹلوں سے یہاں کی سیکورٹی کو خطرہ ہے۔ پولیس نے ایسے ہوٹلوں کو نشان زد کیا ہے جو پولیس کو بیرون غیر ملکیوں کے ٹھہرنے کی اطلاع نہیں دیتے ہیں۔ دلائی لامہ کی آمد کے پیش نظر جاری تیاریوں کے درمیان اس کا انکشاف ہوا۔ Tighten Security In Bodhgaya

بودھ گیا کے ہوٹلوں سے سیکورٹی نظام کو خطرہ لاحق

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں اگلے ماہ دسمبر میں بودھ مذہب کے بڑے رہنما دلائی لامہ کی آمد متوقع ہے۔ اس دوران ضلع انتظامیہ سکیورٹی کے پختہ انتظامات کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔ تاہم اس دوران بودھ گیا کے 82ہوٹل سکیورٹی کے پیش نظر خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ دراصل بودھ گیا میں 150چھوٹے وبڑے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس ہیں تاہم اس میں صرف 68ہوٹل ہی پولیس کو اس کی اطلاع دیتے ہیں کیونکہ یہ سبھی ہوٹل غیر ملکی سیاحوں اور عقیدت مندوں کی تفصیل ضلع ہیڈکوارٹر کے 'غیرملکی شاخ 'کو نہیں دیتے ہیں۔ نہ ہی ان کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کے تعلق سے اطلاع والے فارم "فارم سی" کو بھرتے ہیں۔ اب ایسے ہوٹلوں کے منیجمنٹ پر پولیس کی سختی ہوگی۔ Police Administration Tighten Security In Bodhgaya In Gaya Cihar

فارم سی بھرنا لازمی ہے

پولیس ایسے ہوٹلوں میں غیر ملکی لوگوں کو ٹھہرانے پر پابندیاں عائد کردی ہے۔ اگر ان ہوٹلوں کو اپنے یہاں غیرملکی سیاحوں کو ٹھہرانا ہے تو پہلے انہیں انتظامیہ اور پولیس کی گائیڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا۔ ابھی بودھ گیا کے 68 ہوٹلوں کو ہی غیرملکیوں کو ٹھہرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضلع گیا کا بودھ گیا شہر عالمی شہرت یافتہ ہے اور یہ مہاتما گوتم بدھ کا جائے عرفاں ہے۔ مہاتما گوتم بدھ کو ' گیان یہیں حاصل ' ہوا تھا پوری دنیا کے بدھیسٹوں کا یہ روحانی مرکز ہے اور یہاں سال بھر ملک وبیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مند وسیاحوں کی آمد ہوتی ہے۔

بودھ گیا میں عقیدت مندوں اور سیاحوں کی آمد اس وقت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے جب بودھ مذہب کے سب سے بڑے مذہبی رہنما ' دلائی لامہ ' کی آمد ہوتی ہے ۔یہاں بودھ گیا میں کالچکرا میدان میں ایک ہفتے تک دلائی لامہ کا مذہبی تعلیمات کا خصوصی اجلاس ہوتاہے۔ اس دوران بیرون ملک کے کئی وی آئی پی ڈیلیگیٹز کی بھی آمد ہوتی ہے ۔دلائی لامہ کی سیکورٹی سخت ترین ہوتی ہے ، تھری لیئر کی سیکورٹی یہاں ہوتی ہے تاکہ پرندہ بھی پر نہیں مارسکے اس دوران یہاں آنے والے غیرملکی سیاح و عقیدت مند بودھ گیا کے مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں جس کے تعلق سے ہوٹلوں کو بھی ضلع کے غیرملکی شاخ کو بیرونی سیاحوں کی تفصیل دینی ہوتی ہے جس میں یہ بتایا جاتاہے کہ انکے ہوٹل میں ٹھہرنے والا شخص کس ملک ؟ کا ہے ، کتنے دنوں تک رہیگا ؟ اور کس وجہ سے بودھ گیا آیا ہے ؟ ان ساری تفصیل کو فارم " سی " میں بھرکر دینا لازمی ہے دراصل گزشتہ دنوں ہی ایک مشتبہ غیرملکی سیاح کے ٹھہرنے کی اطلاع دو دنوں بعد محکمہ داخلہ کے ذریعے ضلع پولیس اور انتظامیہ کو موصول ہوئی تھی جسکے بعد ہوٹلوں کے لیے یہ لازمی کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Students To Pay Garbage Not Fees اسکول فیس کی بجائے پر بچوں سے کچرا منگوایا جاتا ہے

ہوگی کاروائی
سیٹی ایس پی آشوک پرساد نے کہاکہ چونکہ گیا اور بودھ گیا میں عالمی شہرت یافتہ مذہبی مقامات ہیں،یہاں آکر ٹھہرنے والے عقیدت مندوں اور سیاحوں کی تفصیل محکمہ غیرملکی شاخ کو دینی ہوتی ہے چونکہ دلائی لامہ کی اگلےماہ آمد ہے تو اسکے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اسی کے تحت ہوٹلوں ، گیسٹ ہاوس وغیرہ کی تلاشی لی گئی۔اس میں پایا گیا کہ 60سے زیادہ ایسے ہوٹل اور گیسٹ ہاوٴس ہیں جو پولیس کے غیرملکی شاخ کو تفصیل نہیں دیتے ہیں جبکہ انہیں ٹھہرنے کے 24گھنٹے کے اندر یہ ساری معلومات سے واقف کرانا لازمی ہے ، ایسے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوس کو نشان زد کیا گیا ہے ، یہ اصول وضوابط پر عمل نہیں کرتے ہیں تو انہیں بلیک لسٹیٹ کیاجائے گا اور ان پر قانونی کاروائی ہوگی ساتھ ہی سیکورٹی کے نقطہ نظر سے حساس مقامات کو بھی نشان زد کیا گیا ہے اگلے ایک ہفتے کے اندر اور مزید کاروائی ہوگی Police Administration Tighten Security In Bodhgaya In Gaya Cihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.