وزیر اعظم نریندر مودی 15 ستمبر کو بہار کو ایک اور بڑا تحفہ دیں گے۔ وزیر اعظم 545 کروڑ روپے کے 8 اہم شہری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کئی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
- مودی 152 کروڑ روپئے کی لاگت سے پٹنہ کے 'بیؤر اور کرملچک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ' کا افتتاح کریں گے ۔
- نریندر مودی 323 کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے تین اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔
- وزیر اعظم مودی 268 کروڑ کے تین اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے تحت 198 کروڑ کی 'منگیر واٹر سپلائی' اور 59 کروڑ کی 'جمالپور واٹر سپلائی سکیم' بھی شامل ہے۔
بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز بہار میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کی 901 کروڑ روپے کی تین سکیموں کا ورچوئل افتتاح کر چکے ہیں۔
وہیں پارادیپ ہلدیہ درگا پور مظفر پور پائپ لائن کا 634 کروڑ کی لاگت سے 193 کلومیٹر لمبی پائپ لائن کا بھی افتتاہ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دربھنگہ:عوام سیلاب، سڑک اوردیگر مسائل سے پریشان
اس کے علاوہ انہوں نے مشرقی چمپارن کے سوگولی میں 136 کروڑ کی لاگت سے ایک نیا ایل پی جی پلانٹ بھی شروع کیا ہے۔