ETV Bharat / state

کیمور: بے بسی کے عالم میں پھنسے ہیں عقیدت مند - بہار نیوز

ضلع کے چین پور بلاک کے بیور موضع میں واقع مزار مبارک پر سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند پھنسے ہوئے ہیں۔

بے بسی کے عالم میں پھنسے ہیں عقیدت مند
بے بسی کے عالم میں پھنسے ہیں عقیدت مند
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 6:30 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے بیور شریف واقع مزار مبارک پر سینکڑوں کی تعداد میں زائرین اور عقیدت مند پھنسے ہوئے ہیں۔ جن کے پاس کھانے پینے کی کمی کے علاوہ ایک ہی کمروں میں قید بند ہیں یا یوں کہا جائے کہ یہ بے بسی کی زندگی جینے کو مجبور ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

بتایا جاتا ہے کہ یہ عقیدت مند اترپردیش اور مغربی بنگال کے علاوہ بہار کے دوردراز کےباشندہ ہیں۔

زیادہ تر عقیدت مند پہلے سے ہی پریشانی کی حالت میں آ ہوہے ہیں اور اچانک کورونا وبا کے لاک ڈاٶن نے ان کو اور پریشان کر دیا ہے۔ ان میں عورتوں کی تعداد زیاد ہ ہیں۔

بتایا جاتا ہے کی ان عورتوں میں زیادہ تر عورت بھوت اور جنات کے سایہ سے پریشان ہیں۔اور بیور موضع واقع صابر میاںؒ کی مزار مبارک پر اپنی فریاد لیکر آئی ہوئی ہیں اور یہاں 40 دن تک رک کر دربار لگانا پڑتا ہے۔ایسے میں لاک ڈاٶن ان کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔

اس بابت مقامی باشندہ ضلع پریشد کے سابق نائب چیئرمین ارشد حسین خان کا کہنا ہے کہ کافی تعداد میں مزار مبارک پر عقیدت مند اپنی۔ اپنی ضرورت کے مطابق آتے ہیں اور منت مراد مانگتے ہیں، جب انکی مراد پوری ہو جاتی ہے وہ واپس چلےجاتے ہیں۔

ابھی بھی بہت سے لوگ ہیں جن میں عورت کی تعداد زیادہ ہے وہ لاک ڈاٶن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ کوئی سہولت نہ ہونے کے وجہ سے مجبور ہیں۔

فی الوقت انہیں فوری ضروریات مہیا کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کی چین پور بلاک کے اعلیٰ افسر بھی آئے تھے ۔وہ جانچ کر کے گئے ہیں۔ اس بابت ڈی ایم کا کہنا ہے کہ ضلع میں جوبھی مزدور یا باہری لوگ پھنسے ہوئے ہیں، انہیں ضرورت کی چیز مہیا کرائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.