ETV Bharat / state

ارریہ کالج میں پی جی کورس کا آغاز - بہار نیوز

ریاست بہار کے ارریہ کالج میں نئے تعلیمی سال سے پی جی کورس کا آغاز ہونے سے طلباء میں خوشی کا ماحول ہے۔

ارریہ کالج میں نئے تعلیمی سال سے پی جی کورس کا آغاز

author img

By

Published : Jan 7, 2020, 3:27 PM IST

جل جیون ہریالی پروگرام کے تحت ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ارریہ کالج پہنچے اور کالج کا معائنہ کر بوٹنیکل گارڈن، اوپن جیم اور پارک کا افتتاح کیا۔

ارریہ کالج میں نئے تعلیمی سال سے پی جی کورس کا آغاز، دیکھیں ویڈیو

اس کے بعد ارریہ کالج اسٹیڈیم میں اجلاس عام سے خطاب کیا۔ مگر کالج انتظامیہ و طلباء میں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ نتیش کمار نے اسی اسٹیڈیم سے آنے والے نئے تعلیمی سال میں ارریہ کالج میں پی جی کی تعلیم شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔

کالج کے قیام کے بعد سے ہی اس کالج میں صرف بی اے تک کی ہی تعلیم ہے، مزید اعلیٰ تعلیم کے لئے طلباء کو دوسرے شہر و ریاست جانا پڑتا تھا مگر اب نتیش کمار کے اعلان کے بعد سے طلباء میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

کالج کے طالب علم آفتاب عالم نے کہا کہ نتیش کمار نے پی جی تعلیم کا جو اعلان کیا ہے، اس سے ہم جیسے سینکڑوں طلباء جو آنے والے سال میں کسی دوسرے شہر جانے کا سوچ رہے تھے اب نہیں جائیں گے۔ میں بی اے فائنل ائیر کا طالب علم ہوں اور اب پی جی بھی یہیں سے کروں گا، وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کا ہم لوگ خیرمقدم کرتے ہیں۔

وہیں حیدرآباد میں زیر تعلیم محمد ارمان نے کہا کہ یہاں ہمارے شہر میں پی جی کی پڑھائی نہیں ہونے سے بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، ہم لوگ مجبوری میں باہر کا رخ کرتے ہیں مگر اب طلباء کو پریشانیوں سے نجات ملے گی، اب ہم اپنے گھر پر ہی رہ کر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، اس اعلان سے سب سے زیادہ فائدہ طالبہ کو ہوگی۔

ارریہ کالج کے پرنسپل پروفیسر رؤف انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کچھ دیر قبل ہم لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں پورنیہ یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر راجیش سنگھ کو یہ ہدایت دی کہ نئے تعلیمی سال سے کالج میں پی جی تعلیم کا نظم کریں۔
وی سی نے بتایا کہ کالج کا جائزہ لینے کے بعد پی جی کورس کے لئے منظوری دے دی گئی ہے، اب صرف اکیڈمک کونسل سے منظوری لینی ہے، پروفیسر رؤف انور نے کہا کہ ارریہ کالج میں 13 مضامین میں کورس شروع کئے جائیں گے جن میں سائنس میں فزیکس، کیمسٹری، بوٹنی، جولوجی، حساب کے ساتھ ساتھ ہندی، انگریزی، اردو، ہوم سائنس، تاریخ، پولیٹیکل سائنس وغیرہ شامل ہے۔

Intro:ارریہ کالج میں نئے تعلیمی سال سے پی جی کورس کا آغاز، وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد طلباء میں خوشی کی لہر

ارریہ : جل جیون ہریالی کے تحت ایک روزہ دورہ پر پہنچے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ارریہ کالج پہنچے اور کالج کا معائنہ کر بوٹنیکل گارڈن، اوپن جیم اور پارک کا افتتاح کیا، اس کے بعد ارریہ کالج اسٹیڈیم میں اجلاس عام سے خطاب کیا. مگر کالج انتظامیہ و طلباء میں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ نتیش کمار نے اسی اسٹیڈیم سے آنے والے نئے تعلیمی سال میں ارریہ کالج میں پی جی کی تعلیم شروع ہونے کا اعلان کیا ہے. کالج کے قیام کے بعد سے ہی اس کالج میں صرف بی اے تک کی ہی تعلیم ہے، مزید اعلیٰ تعلیم کے لئے طلباء کو دوسرے شہر و ریاست جانا پڑتا تھا مگر اب نتیش کمار کے اعلان کے بعد سے طلباء میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے.

Body:کالج کے طالب علم آفتاب عالم نے کہا کہ نتیش کمار نے پی جی تعلیم کا جو اعلان کیا ہے اس سے ہم جیسے سینکڑوں طلباء جو آنے والے سال میں کسی دوسرے شہر جانے کا سوچ رہے تھے اب نہیں جائیں گے، میں بی اے فائنل ائیر کا طالب علم ہوں اور اب پی جی بھی یہیں سے کروں گا، وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کا ہم لوگ خیرمقدم کرتے ہیں. وہیں حیدرآباد میں زیر تعلیم محمد ارمان نے کہا کہ یہاں ہمارے شہر میں پی جی کی پڑھائی نہیں ہونے سے بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، ہم لوگ مجبوری میں باہر کا رخ کرتے ہیں مگر اب طلباء کو پریشانیوں سے نجات ملے گی، اب ہم اپنے گھر پر ہی رہ کر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، اس اعلان سے سب سے زیادہ فائدہ طالبہ کو ہوگی.

Conclusion:ارریہ کالج کے پرنسپل پروفیسر رؤف انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کچھ دیر قبل ہم لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں پورنیہ یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر راجیش سنگھ کو یہ ہدایت دی کہ نئے تعلیمی سال سے کالج میں پی جی تعلیم کا نظم کریں، وی سی نے بتایا کہ کالج کا جائزہ لینے کے بعد پی جی کورس کے لئے منظوری دے دی گئی ہے، اب صرف اکیڈمک کونسل سے منظوری لینی ہے، پروفیسر رؤف انور نے کہا کہ ارریہ کالج میں 13 مضامین میں کورس شروع کئے جائیں گے جن میں سائنس میں فزیکس، کیمسٹری، بوٹنی، جولوجی، حساب کے ساتھ ساتھ ہندی، انگریزی، اردو، ہوم سائنس، تاریخ، پولیٹیکل سائنس وغیرہ شامل ہے.

بائٹ..... آفتاب عالم ، طالب علم ارریہ کالج
بائٹ.... محمد ارمان، طالب علم
بائٹ..... پروفیسر رؤف انور ، پرنسپل ارریہ کالج
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.