ETV Bharat / state

ارریہ: سینکڑوں جانوں کو سیلاب کی بے رحم موجیں بہا لے جاتی ہیں - بہار نیوز

شمالی ہند بہار کا سب سے پسماندہ علاقہ خطہ سیمانچل کا سیلاب سے تعلق خاصا پرانہ ہے، یہاں جب آسمان میں بادل گرجتے ہیں تو لوگوں کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہیں، سیمانچل کے دیگر اضلاع بشمول ارریہ ہر سال سیلاب سے تباہ ہوتا ہے۔

سیلاب کی بے رحم موجیں
سیلاب کی بے رحم موجیں
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 10:47 PM IST

آزادی کے 70 برس گزر جانے کے بعد بھی یہ علاقہ اب تک سیلاب جیسی تباہی سے جوجھ رہا ہے، سیلاب میں یہاں کے لوگوں کے خون پسینے کی کمائی سے بنے کچے مکان جھٹکے میں بہہ جاتے ہیں، سینکڑوں جانیں پانی کی بے رحم موجیں بہا لے جاتی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے دردناک منظر اب یہاں کے لئے ایک عام سی بات ہو چلی ہے، ارریہ میں بارش کی آہٹ سے ندی خطرہ کے نشان سے اوپر بہنے لگی ہے اور ندی میں ڈوب کر مرنے والوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

بیرگاچھی واقع بھنگیا ڈائیورسن کے اوپر سے بہہ رہے پانی کے تیز بہاؤ نے 18 سالہ نوجوان ذوالفقار کو اپنے آغوش میں لے لیا، جہاں 15 گھنٹے کی مشقت کے بعد اس کی لاش پانی میں تیرتے ہوئی ملی۔

ذوالفقار اپنے دوستوں کے ساتھ ندی میں نہانے گیا تھا، پانی کے تیز بہاؤ میں اس کا پاؤں پھسل گیا، دوستوں نے ہر ممکن بچانے کی کوشش کی مگر وہ اپنے دوستوں کے سامنے آہستہ آہستہ پانی میں سما گیا۔

واقعہ کی خبر آگ کی طرح پھیلتے ہی لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا۔ اس واقعہ کے بعد ذوالفقار کے گھر ماتم سا نظارہ ہے، اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

ایک نوجوان کے جنازے کو کاندھا پر لئے جا رہے ہر شخص کی آنکھیں نم تھی، بھنگیا ڈائیورسن پر یہ کوئی پہلا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

ہر سال ایسے دلخراش واقعہ سے یہاں کے لوگوں کو دوچار ہونا پڑتا ہے، پھر بھی حکومت و انتظامیہ کی لاپرواہی جوں کا توں چلی آ رہی ہے۔

اہل خانہ سے تعزیت کرنے پہنچی ضلع پریشد کی سابق چیئرمین و جدیو لیڈر شگفتہ عظیم نے اس واقعہ پر اظہارِ غم کرتے ہوئے سیدھے طور سے انتظامیہ کو کٹگھرے میں کھڑا کر اسے ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی بتاتی ہے۔

شگفتہ کہتی ہیں سالوں سے بھنگیا ڈائیورسن پر آئے دن حادثہ پیش آتے ہیں باوجود اس کے انتظامیہ لاپرواہی برت رہی ہے، زیر تعمیر پل برسوں سے پڑا ہے جسے مکمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ ضلع میں محض ایک این ڈی آر ایف ٹیم سے بروقت مسئلہ کا حل کیسے ممکن ہے۔

ارریہ میں سیلاب کے آغاز پر ایک دن میں الگ۔ الگ ندی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔

ریاستی حکومت سیمانچل میں سیلاب کے اس مستقل مسئلہ کے حل کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھائے تبھی یہاں کے لوگوں کی زندگی محفوظ ہوں گی، ورنہ اس طرح کے واقعات یہاں کے عام عوام کی زندگی متاثر کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.